بلوچستان میں صنفی مساوات کیلئے معاشرتی رویوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، عظمیٰ یعقوب


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)فورم فارڈ گینیٹی انیشیٹیوز پاکستان اور کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن بلوچستان، ہیومن رائٹس کمیشن گورنمنٹ آف پاکستان صوبائی چیپٹر بلوچستان اور ایم ایچ ایم ٹیکنیکل ورکنگ گروپ نے بلوچستان میں صنفی مساوات خواتین کی صحت ، بنیادی حقوق اور ترقی نسواں کے لئے باہمی سمجھوتے کی دستاویزات پر دستخط کئے ہیں، جس کے تحت بلوچستان میں خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں یکساں مواقعوں کی فراہمی کے لئے باہمی تعاون سے اقدامات اور شعوری آگاہی مہم چلائی جائے گی، گزشتہ روز ایف ڈی آئی اور تینوں اداروں کے مابین ایم او یو پر دستخط ہوئے اس موقع پر عظمیٰ یعقوب، فوزیہ شاہین، ڈاکٹر طاہرہ کمال اور فرخندہ اورنگ زیب نے خواتین کے قانونی، آئینی، سماجی اور اقتصادی قوانین کے عملی اطلاق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ صنفی مساوات کو یقینی بنانے میں حکومت اور معاشرے کے دیگر طبقات کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے خواتین سے متعلق قوانین کے عملی اطلاق و نفاذ میں معاشرتی رویوں کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے صحت اور تعلیم صوبائی شعبے ہیں اور صوبائی سطح پر انتظامی ساخت کو بہتر بنانے سے بہبود آبادی سے متعلق بیشتر مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ خواتین کی تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا لیکن بدقسمتی سے خواتین کی تعلیم کے لحاظ سے ہمارے اعداد و شمار حوصلہ افزا نہیں، ملک کے کئی علاقوں بالخصوص بلوچستان میں خواندگی کی شرح بہت کم ہے جس کے لئے حکومت کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری اداروں کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔

Recent Posts

پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں زیادہ ہیں: ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سےکہیں بہتر…

23 mins ago

کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کیلئے سندھ اور پنجاب پولیس کی مشترکہ آپریشن کی تیاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گھوٹکی اور رحیم یارخان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے…

31 mins ago

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: برج خلیفہ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے رنگ میں رنگ دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج روایتی…

38 mins ago

کراچی: شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی…

48 mins ago

بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر اسے 5 ارب روپے کی لاگت سے…

1 hour ago

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانون میں لکھا ہے…

2 hours ago