مطالبات منظور ہونے تک ہڑتال جاری رکھیں گے، بلوچستان گڈز ٹرک یونین


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان گڈز مزدہ ٹرک ٹریلر گڈز کمپنی ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق آج ہڑتال کا تیسرا دن ہے بلوچستان میں لوڈنگ ان لوڈنگ کا سلسلہ بند ہے اور اکثر ٹرک پارک کر دیئے گئے ہیں ایسوسی ایشن کے نمائندے جگہ جگہ کیمپ لگا کر لوڈ گاڑیوں کو چیک کر رہے ہیں ہم تمام ٹرانسپورٹرز کو اطلاع عرض کرتے ہیں برائے مہربانی کوئی بھی ڈرائیور یا گڈز کمپنی والا لوڈنگ نہ کریں ایسوسی یشن کے سربراہان حاجی نور محمد شوانی حاجی ظاہر شاہ یوسف زئی سہیل خان کاکڑ حاجی روزی خان مندو خیل ہاں جی عطا اللہ کا اکڑ ملک نور خان جعفر خان کاکڑ مزدہ اسٹیشن کے سرفراست عبدالقدم محمد یونس عبدالحق گڈز کمپنی سے عبدالمنان بنگلزئی حاجی محمد ذوالفقار علی حاجی قادر منیر بشامی اور دیگر کثیر تعداد میں ٹرانسپورٹرز اس ہڑتال میں شانہ بشانہ محنت کر رہے ہیں کل سے انشااللہ احتجاج مزید سخت ہوگا لہذا ہمارا تمام ٹرانسپورٹرز بھائیوں سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی لوڈنگ ان لوڈنگ نہ کریں جب تک مرکزی حکومت ہمارے مطالبات غور نہیں کرتے ہمارے جائز مطالبات میں سب سے پہلا مطالبہ ایکسل لوڈ لمٹ کا ہے جس کی وجہ سے ہمارے ڈرائیورز کو بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اس کے علاوہ بلوچستان میں مختلف سکیورٹی کے نام پر جگہ جگہ چیک پوسٹوں پر ہیوی ٹرانسپورٹ کی مختلف حیلے بہانے سے لوٹا جا رہا ہے اس کے لیے ٹرانسپورٹرز مجبور ہو کر آج تیسرا دن ہے سراپہ احتجاج ہے کل یہ احتجاج مزید سخت ہوگا ۔

Recent Posts

پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں زیادہ ہیں: ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سےکہیں بہتر…

16 mins ago

کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کیلئے سندھ اور پنجاب پولیس کی مشترکہ آپریشن کی تیاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گھوٹکی اور رحیم یارخان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے…

23 mins ago

ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ: برج خلیفہ کو پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے رنگ میں رنگ دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج روایتی…

30 mins ago

کراچی: شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی…

41 mins ago

بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر اسے 5 ارب روپے کی لاگت سے…

1 hour ago

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانون میں لکھا ہے…

1 hour ago