اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں قائم وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ کے ذریعے سعودی گروپ اسیاد ہولڈنگ نے شیل پاکستان لمیٹڈ کے 77.42 فیصد شیئر ہولڈنگ اور کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے کمپیٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 11 کے تحت حصول کی منظوری دے دی ہے، اس طرح پاکستان میں ریٹیلرفیول کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے مذکورہ لین دین کو مستحکم کیا گیا ہے۔
وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ شیل پاکستان کا براہ راست کنٹرول حاصل کرنے کے بعد بھی متعلقہ مارکیٹوں میں غالب پوزیشن حاصل نہیں کرے گی۔ لہذا سی سی پی نے کمپیٹیشن ایکٹ، 2010 کے سیکشن 31 کے تحت مذکورہ حصول کی اجازت دی ہے۔
سی سی پی کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ اس پیشرفت سے ریٹیل فیول سپلائی چین میں خدمات کے معیار کو بلند کرتے ہوئے مسابقت کو فروغ دینے کی توقع ہے اور اس طرح پاکستانی مارکیٹوں کو پھلنے پھولنے کا موقع ملے گا۔
تربت(قدرت روزنامہ)رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ کامیابی صرف اساتذہ کی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جبری لاپتہ ذاکر مجید بلوچ کی والدہ نے کہا ہے کہ میرے بیٹے ذاکر…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان…
گریشہ(قدرت روزنامہ)اہلیان گریشہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گری تا گونی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت کی شاہ خرچیاں جاری، صوبائی اسمبلی کی نئی عمارت کے لیے اربوں…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر احتجاج…