200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے ہوئی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے، وزیر داخلہ محسن نقوی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کی اوور بلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث عملے کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین سے ہوئی ناانصافی کا ازالہ کیا جائے۔
وزارت داخلہ سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کو اوور بلنگ کرنے والے افسران اور عملے کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ کہا پروٹیکٹڈ صارفین کو جان بوجھ کر نان پروٹیکٹڈ کیٹگری میں ڈالنا مجرمانہ فعل ہے۔ ایف آئی اے ذمہ داروں کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا پروٹیکٹڈ صارفین کو نان پروٹیکٹڈ صارفین کی فہرست میں ڈالنا قابل قبول نہیں، اوور بلنگ سے پروٹیکٹڈ کیٹگری بدلنے سے صارفین پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ مشکلات کے شکار پروٹیکٹڈ صارفین کی مشکلات اوور بلنگ سے مزید بڑھ گئی ہیں۔

Recent Posts

بلوچستان میں پڑھے لکھے معاشرے کی تشکیل کیلئے معیار تعلیم پر کام کیا جائے، ڈاکٹر مالک بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ کامیابی صرف اساتذہ کی…

8 mins ago

15 سال قبل میری زندگی کا ایک حصہ مجھ سے چھین لیا گیا، میرے ذاکر کو واپس کر دیں ،والدہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جبری لاپتہ ذاکر مجید بلوچ کی والدہ نے کہا ہے کہ میرے بیٹے ذاکر…

20 mins ago

اساتذہ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، دہشت گردی کے عفریت کا خاتمہ ہو کر رہے گا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان…

25 mins ago

گری تا گونی سڑک کا کام تعطل کا شکار، ٹھیکیدار کروڑوں کے بل وصول کر کے غائب، اہلیان گریشہ

گریشہ(قدرت روزنامہ)اہلیان گریشہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گری تا گونی…

32 mins ago

بلوچستان حکومت کی شاہ خرچیاں، صوبائی اسمبلی کی نئی عمارت کے بعد 59 لگژری گاڑیوں کی خریداری کا بھی فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت کی شاہ خرچیاں جاری، صوبائی اسمبلی کی نئی عمارت کے لیے اربوں…

40 mins ago

بلوچستان کے سرکاری ملازمین ڈیوٹی کے اوقات میں احتجاج نہیں کرسکتے، حکم نامہ جاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر احتجاج…

56 mins ago