غیرقانونی بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی کا عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے آج بھی عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت کے جج صفدر علی بھٹی کیس پر سماعت کر رہے ہیں، دیگر بر ضمانت ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی جبکہ رہنما تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی کے وکلا نے سابق وزیراعلیٰٰ پنجاب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی عرصہ دراز حوالات میں بند رہے ہیں، سابق وزیراعلیٰ پنجاب ضعیف العمر ہونے کی وجہ سے کمزور اور لاغر ہو چکے ہیں، پی ٹی آئی رہنما کیلئے چلنا پھرنا دشوار ہے، معالج نے بیڈریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔

واضح رہے کہ عدالت نے پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان کو فرد جرم کیلئے آج طلب کر رکھا تھا۔پراسیکیوشن کے مطابق پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی نے تحریری امتحان میں فیل ہونے والوں کو گریڈ 17 میں ملازمت دی، تحریری امتحان کے نتائج کو تبدیل کر کے من پسند افراد کو ملازمتیں دی گئیں۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور نے سب کچھ اسکرپٹ کے مطابق کیا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

2 mins ago

حب، کوئٹہ کراچی شاہراہ لک بدوک درد سر بن گیا، ٹریفک پھر معطل

حب(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ N25لک بدوک درد سر بن گیا ایک مرتبہ پھر گاڑیاں…

26 mins ago

حب اور اوتھل کے قریب مختلف ٹریفک حادثات ، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

حب(قدرت روزنامہ)حب اور اوتھل کے قریب دو مختلف سڑک حادثات میں ایک بچے سمیت تین…

30 mins ago

بلوچستان میں پڑھے لکھے معاشرے کی تشکیل کیلئے معیار تعلیم پر کام کیا جائے، ڈاکٹر مالک بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ کامیابی صرف اساتذہ کی…

39 mins ago

15 سال قبل میری زندگی کا ایک حصہ مجھ سے چھین لیا گیا، میرے ذاکر کو واپس کر دیں ،والدہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جبری لاپتہ ذاکر مجید بلوچ کی والدہ نے کہا ہے کہ میرے بیٹے ذاکر…

51 mins ago

اساتذہ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی، دہشت گردی کے عفریت کا خاتمہ ہو کر رہے گا، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے بیان…

57 mins ago