برہان مظفروانی کا 8 واں یوم شہادت، نوجوانوں کا آزادیٔ کشمیر کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوجوان کشمیری رہنما برہان مظفروانی کی 8 ویں یوم شہادت کے موقع پر مظفرآباد میں سینکڑوں نوجوانوں نے جمع ہو کر نوجوان کشمیری رہنما کو خراج عقیدت پیش کیا اور بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پیر کو مظفرآباد میں نوجوان کشمیری رہنما برہان مظفروانی اور ان کے 2 ساتھیوں کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں شہادت پر ’ختم نبوت چوک‘ مظفرآباد میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے جمع ہو کر برہان وانی کی شہادت اور جدوجہد پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر قومی ترانے کی دھن پر آزاد کشمیر اور پاکستان کے قومی پرچم کو سلامی پیش کی گئی اور یہاں جمع ہونے والے سینکڑوں نوجوانوں نے نے سینے پر ہاتھ رکھ کر جموں کشمیر کی آزادی کے لیے مزاحمت کرنے، برہان وانی کے مشن اور جہاد کو جاری رکھنے کا حلف اٹھایا۔
ختم نبوت چوک مظفرآباد پر کشمیری شہدا کی تصاویر اور بینرز آویزاں کیے گئے تھے، جگہ جگہ پاکستان پرچموں کو لہرایا گیا، یہاں موجود نوجوانوں نے کشمیر کے پرچم والی شرٹس میں ملبوس ہو کر برہان وانی کی جدوجہد آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کشمیری پناہ گزین نوجوانوں نے ’ دوڑو آزادی کے لیے‘ہائی کورٹ چوک سے گھڑی پن چوک تک مارچ میں بھی حصہ لیا۔
واضح رہے کہ برہان وانی کی بھارتی افواج کے ہاتھوں شہادت کو 8 سال مکمل ہو گئے ہیں، اگست 2015 میں مودی سرکار نے برہان وانی کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔

13 اپریل 2015 کو بھارتی فوج نے برہان وانی کے بھائی کو حراست کے دوران شہید کر دیا تھا جب کہ 8 جولائی 2016 کو بھارتی فوج نے برہان وانی کو 2 حریت پسندوں سمیت شہید کر دیا تھا۔
برہان مظفروانی کی حریت پسندوں کی لباس میں سوشل میڈیا پر مہم چلانے کی وجہ سے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بھی تحریک آزادی میں جوق در جوق شامل ہونا شروع ہو گئے تھے۔

Recent Posts

جڑواں شہروں کو ملانے والے راستے، انٹرنیٹ اور موبائل سروس تیسرے روز بھی بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد اور راولپنڈی کے مکین…

1 min ago

علی امین گنڈاپور نے سب کچھ اسکرپٹ کے مطابق کیا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

11 mins ago

حب، کوئٹہ کراچی شاہراہ لک بدوک درد سر بن گیا، ٹریفک پھر معطل

حب(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ N25لک بدوک درد سر بن گیا ایک مرتبہ پھر گاڑیاں…

35 mins ago

حب اور اوتھل کے قریب مختلف ٹریفک حادثات ، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

حب(قدرت روزنامہ)حب اور اوتھل کے قریب دو مختلف سڑک حادثات میں ایک بچے سمیت تین…

39 mins ago

بلوچستان میں پڑھے لکھے معاشرے کی تشکیل کیلئے معیار تعلیم پر کام کیا جائے، ڈاکٹر مالک بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ کامیابی صرف اساتذہ کی…

48 mins ago

15 سال قبل میری زندگی کا ایک حصہ مجھ سے چھین لیا گیا، میرے ذاکر کو واپس کر دیں ،والدہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جبری لاپتہ ذاکر مجید بلوچ کی والدہ نے کہا ہے کہ میرے بیٹے ذاکر…

60 mins ago