اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے حکومت نے چین کی طرز پردارالحکومت سمیت تمام صوبوں میں کاروباری سہولت مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم میاں شہبازشریف نے اپنے حالیہ دورہ چین سے واپسی پر چینی طرز کے کاروباری سہولت مراکزکے قیام کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
چینی ماڈل پر استوار ان کاروباری سہولت مراکزکے قیام کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی جانب سے سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
چین نے شینژن میں کاروباری سہولت مراکز قائم کیے ہیں، جن میں کاروباری لوگوں کو ایک ہی چھت کے نیچے کاروبار سے متعلق تمام خدمات اور سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔
پاکستان میں ان کاروباری سہولت مراکز کے قیام سے کاروباری حضرات کے ساتھ ساتھ مقامی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کو تمام خدمات فراہم کی جائیں گی، جن میں این اوسیز، لائسنس، اور پرمٹ وغیرہ کا اجرا شامل ہیں
ان مراکز کے ذریعے کاروبار کے آغاز اور اسے پ میں حائل رکاوٹیں ختم کرنے کے لیے متعلقہ حکومتی ایجنسیوں کو یکجا کر کے تمام دستاویزات کم وقت میں فراہم کیے جا سکیں گے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…