600 کلو مردہ گوشت سپلائی کرنے والے ملزمان کی ضمانت مسترد


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے 600 کلو مردہ گوشت سپلائی کرنے والے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے درخواست ضمانتیں مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق درخواست گزاروں پر مردہ گوشت سپلائی کرنے کے سنگین الزامات ہیں۔ ایسے سنگین نوعیت کے معاملے کو نظر انداز کرنے سے شہریوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کا راستہ کھل جائے گا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مردہ گوشت کھانے سے کئی بیماریاں لگتی ہیں جو موت کا سبب بھی بن جاتی ہیں۔ اس طرح کا گوشت مبینہ طور پر ریسٹورانٹس اور مشہور شوارما پوائنٹس پر استعمال ہوتا ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملزمان نے نہ صرف غیر انسانی کام کیا بلکہ عوام الناس کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈالا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد پتا چلا کہ ملزمان ضمانت کے حقدار نہیں ہیں۔ ملزمان پر رواں سال 16 مئی کو 600 کلو مردہ گوشت سپلائی کرنے کا مقدمہ فیصل آباد میں درج کیا گیا تھا۔

Recent Posts

ملتان: انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کا اعلان، پہلے ٹیسٹ سے بین اسٹوک آؤٹ

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلیںڈ نے اپنی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔…

1 min ago

اسلام آباد اور گردونواح میں موبائل سروس کب بحال ہوگی؟ وفاقی وزیر داخلہ نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور…

7 mins ago

علی امین گنڈاپور کا اغوا اور گرفتاری کے دعوے ۔۔۔ اسد قیصر کیا کہتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

15 mins ago

جڑواں شہروں کو ملانے والے راستے، انٹرنیٹ اور موبائل سروس تیسرے روز بھی بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد اور راولپنڈی کے مکین…

23 mins ago

علی امین گنڈاپور نے سب کچھ اسکرپٹ کے مطابق کیا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

33 mins ago

حب، کوئٹہ کراچی شاہراہ لک بدوک درد سر بن گیا، ٹریفک پھر معطل

حب(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ N25لک بدوک درد سر بن گیا ایک مرتبہ پھر گاڑیاں…

58 mins ago