محسن نقوی کو سینیٹ سے نااہل قرار دینے کی درخواست ، وکیل درخواستگزارکو تیاری کیلئے15جولائی تک مہلت

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے محسن نقوی کو سینیٹ سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر اعتراض کیس میں درخواستگزار کے وکیل کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 15جولائی تک ملتوی کردی .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وکیل درخواستگزار نے کہاکہ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا کہ آپ متاثرہ فریق نہیں ہیں،میں اس ملک کا شہری ہوں، میں ٹیکس دیتا ہوں،جسٹس شجاعت علی خان نے کہاکہ کیا آپ نے ٹیکس دستاویزات ساتھ لگائی ہیں؟وکیل درخواستگزار نے کہاکہ رجسٹرار آفس کا اختیار نہیں کہ ایسے اعتراض عائد کرے،جسٹس شجاعت علی خان نے کہاکہ رجسٹرار آفس کا اعتراض عائد کرنا نہ کرنابرابر ہے، اب معاملہ عدالت میں ہے،قائم مقام چیف جسٹس نے کہاکہ آپ اپنے ٹیکس ریٹرنز درخواست کے ساتھ لگائیں،قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی .

درخواست میں کہا گیا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں .

. .

متعلقہ خبریں