محسن نقوی کو سینیٹ سے نااہل قرار دینے کی درخواست ، وکیل درخواستگزارکو تیاری کیلئے15جولائی تک مہلت

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے محسن نقوی کو سینیٹ سے نااہل قرار دینے کی درخواست پر اعتراض کیس میں درخواستگزار کے وکیل کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 15جولائی تک ملتوی کردی ۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وکیل درخواستگزار نے کہاکہ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا کہ آپ متاثرہ فریق نہیں ہیں،میں اس ملک کا شہری ہوں، میں ٹیکس دیتا ہوں،جسٹس شجاعت علی خان نے کہاکہ کیا آپ نے ٹیکس دستاویزات ساتھ لگائی ہیں؟وکیل درخواستگزار نے کہاکہ رجسٹرار آفس کا اختیار نہیں کہ ایسے اعتراض عائد کرے،جسٹس شجاعت علی خان نے کہاکہ رجسٹرار آفس کا اعتراض عائد کرنا نہ کرنابرابر ہے، اب معاملہ عدالت میں ہے،قائم مقام چیف جسٹس نے کہاکہ آپ اپنے ٹیکس ریٹرنز درخواست کے ساتھ لگائیں،قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان نے درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں۔

Recent Posts

احتجاجی مظاہرین کے تشدد کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار حمید شاہ دم توڑ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی پر احتجاجی مظاہرین کے پتھراؤ اور…

3 mins ago

ملتان: انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کا اعلان، پہلے ٹیسٹ سے بین اسٹوک آؤٹ

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلیںڈ نے اپنی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔…

13 mins ago

اسلام آباد اور گردونواح میں موبائل سروس کب بحال ہوگی؟ وفاقی وزیر داخلہ نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور…

19 mins ago

علی امین گنڈاپور کا اغوا اور گرفتاری کے دعوے ۔۔۔ اسد قیصر کیا کہتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

26 mins ago

جڑواں شہروں کو ملانے والے راستے، انٹرنیٹ اور موبائل سروس تیسرے روز بھی بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد اور راولپنڈی کے مکین…

35 mins ago

علی امین گنڈاپور نے سب کچھ اسکرپٹ کے مطابق کیا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

45 mins ago