نیب ترمیمی آرڈیننس کی آڑمیں حکومت نے حکومت کو این آر اودیدیاہے، حافظ حمداللہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) جمعیت علما ء اسلام کے رہنما ء اور پا کستان دیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجما ن مو لا نا حافظ حمداللہ نے پا کستان نیب ترمیمی آرڈیننس کے اجرا ء پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی آڑمیں حکومت نے حکومت کو این آر اودیدیاہے،آرڈیننس کے ذریعے حکومت نے کابینہ میں شامل آٹا، چینی،پٹرول، دوائی چور، رنگ روڈ مالم جبہ بی آر ٹی اور ملین ٹری مافیازکوتحفظ دیدیاہے، پی ڈی ایم نیب ترمیمی آرڈیننس کو یکسر مسترد کرتی ہے . اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ عمران خان نے آرڈیننس سے امپورٹڈ اور سیاسی خانہ بدوشوں پرمشتمل اپنی ٹیم کو احتساب سے مستثنیٰ قراردیا ہے دراصل نیب ترمیمی آرڈیننس کرپٹ حکومتی مافیاز کے لئے،نو آبجکشن سرٹیفیکٹ (این او سی)ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نیب ترمیمی آرڈیننس کو یکسر مسترد کرتی ہے،یہ آرڈیننس بنی گالہ کے پیاورں اور رفقا ء کے مفاد میں توہوسکتاہے مگر ریاست اور اداروں کے مفاد میں نہیں،تین سال سے اپوزیشن کو این آر او نہ دینے کا بول کر آخرکاراپنی کرپٹ ٹیم کو این آر او دیدیا .

انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے حکومت نے کابینہ میں شامل آٹا، چینی،پٹرول، دوائی چور، رنگ روڈ مالم جبہ بی آر ٹی اور ملین ٹری مافیازکوتحفظ دیدیاہے اس آرڈیننس سے حکمرانوں کے مکروہ چہرے عوام پر مزید عیاں ہو چکے ہیں اور وہ ان سلیکٹڈ حکمرانوں کا ضرور احتساب کریں گے . . .

متعلقہ خبریں