نیب ترمیمی آرڈیننس کی آڑمیں حکومت نے حکومت کو این آر اودیدیاہے، حافظ حمداللہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) جمعیت علما ء اسلام کے رہنما ء اور پا کستان دیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ترجما ن مو لا نا حافظ حمداللہ نے پا کستان نیب ترمیمی آرڈیننس کے اجرا ء پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی آڑمیں حکومت نے حکومت کو این آر اودیدیاہے،آرڈیننس کے ذریعے حکومت نے کابینہ میں شامل آٹا، چینی،پٹرول، دوائی چور، رنگ روڈ مالم جبہ بی آر ٹی اور ملین ٹری مافیازکوتحفظ دیدیاہے، پی ڈی ایم نیب ترمیمی آرڈیننس کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سلیکٹیڈ عمران خان نے آرڈیننس سے امپورٹڈ اور سیاسی خانہ بدوشوں پرمشتمل اپنی ٹیم کو احتساب سے مستثنیٰ قراردیا ہے دراصل نیب ترمیمی آرڈیننس کرپٹ حکومتی مافیاز کے لئے،نو آبجکشن سرٹیفیکٹ (این او سی)ہے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نیب ترمیمی آرڈیننس کو یکسر مسترد کرتی ہے،یہ آرڈیننس بنی گالہ کے پیاورں اور رفقا ء کے مفاد میں توہوسکتاہے مگر ریاست اور اداروں کے مفاد میں نہیں،تین سال سے اپوزیشن کو این آر او نہ دینے کا بول کر آخرکاراپنی کرپٹ ٹیم کو این آر او دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے حکومت نے کابینہ میں شامل آٹا، چینی،پٹرول، دوائی چور، رنگ روڈ مالم جبہ بی آر ٹی اور ملین ٹری مافیازکوتحفظ دیدیاہے اس آرڈیننس سے حکمرانوں کے مکروہ چہرے عوام پر مزید عیاں ہو چکے ہیں اور وہ ان سلیکٹڈ حکمرانوں کا ضرور احتساب کریں گے۔

Recent Posts

وہ فلم جس نے سلمان خان کا کیریئر تباہ ہونے سے بچا لیا

لاہور (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے سپر اسٹار اور فلم انڈسٹری میں بھائی جان کے نام…

9 mins ago

کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیوڈ وارنر نے ’ڈان‘ بننے کی تیاری کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ کے میدان میں مخالف ٹیموں کے چھکے چھڑانے والے سابق آسٹریلوی…

12 mins ago

کفایت شعاری مہم، اسپیکر قومی اسمبلی کا سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے اخراجات میں کمی لانے کے…

21 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ ہوگا یا نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جلسے کی اجازت اور جلسہ…

31 mins ago

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

55 mins ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

1 hour ago