کوئٹہ : محرم الحرام کی سکیورٹی کیلئے 1800 سے زائد اہلکار تعینات


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں محرم الحرام کیلئے ترتیب سکیورٹی پلان کے تحت شہر میں 1820 اہلکار تعینات کردیے گئے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ محمد بلوچ کا کہنا ہے کہ شہر میں محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی پلان ترتیب دےدیا گیا ہے اور اس دوران شہرمیں 1820 اہلکار تعینات ہوں گے۔
سکیورٹی پلان کے تحت شہرکی 52 امام با رگا ہوں میں مجالس عزا بپا ہوں گی، مجالس کے مقامات میں 23حساس تر ین ، 30 حساس اور 24نارمل ہیں جہاں اس کی نوعیت کے مطابق سکیورٹی ہوگی، امام بارگاہوں پرواک تھرو گیٹ نصب کیےجائیں گے اور مجالس میں شریک ہونےوالوں کو چیکنگ کے بعدداخلے کی اجاز ت ہوگی۔
ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ شہرمیں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہنگامی منصوبہ بھی تیار ہے تاہم ہماری کوشش ہے کہ شہر میں صورتحال نارمل رہے۔

Recent Posts

احتجاجی مظاہرین کے تشدد کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار حمید شاہ دم توڑ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی پر احتجاجی مظاہرین کے پتھراؤ اور…

2 mins ago

ملتان: انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کا اعلان، پہلے ٹیسٹ سے بین اسٹوک آؤٹ

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلیںڈ نے اپنی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔…

12 mins ago

اسلام آباد اور گردونواح میں موبائل سروس کب بحال ہوگی؟ وفاقی وزیر داخلہ نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور…

18 mins ago

علی امین گنڈاپور کا اغوا اور گرفتاری کے دعوے ۔۔۔ اسد قیصر کیا کہتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

26 mins ago

جڑواں شہروں کو ملانے والے راستے، انٹرنیٹ اور موبائل سروس تیسرے روز بھی بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد اور راولپنڈی کے مکین…

34 mins ago

علی امین گنڈاپور نے سب کچھ اسکرپٹ کے مطابق کیا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین…

44 mins ago