شاہین شاہ اپنی اہلیہ سمیت اپنے سسرشاہد آفریدی کا میچ دیکھنے کیلئے تماشائی بن گئے

لندن (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنے سسر شاہد آفریدی کا میچ دیکھنے کیلئے اہلیہ کے ہمراہ تماشائی بن گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز ٹورنامنٹ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری ہے، ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں کل روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، اس میچ میں شاہین آفریدی اپنے سُسر شاہد آفریدی کو اہلیہ کے ہمراہ سپورٹ کرنے اسٹیڈیم پہنچے، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس میچ میں پاکستان لیجنڈز نے بھارتی ٹیم کو دھول چٹاتے ہوئے 68 رنز سے شکست دیکر ٹی20 ورلڈکپ میں موجودہ ٹیم کا بدلہ لیا۔میچ کے دوران شاہد آفریدی کی بیٹنگ آئی تاہم وہ اپنے مخصوص انداز میں محض صفر پر پویلین لوٹ گئے تاہم سابق آل راؤنڈر نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور 2 اوورز میں محض 9 رنز دیئے۔

قومی لیجنڈز ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے، ابتدائی تین مقابلوں میں گرین شرٹس نے بھارت، آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کو شکست دی ہے جبکہ یونس الیون آج میزبان انگلینڈ کیخلاف میدان میں اُترے گی۔دوسری جانب شاہین آفریدی کی وائرل تصاویر میں مداح انہیں شاہد آفریدی سے سیکھنے اور قومی ٹیم کو لیجنڈز کھلاڑیوں کی نسبت کم فٹ تصور کررہے ہیں۔

Recent Posts

اسلام آباد میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئیں۔…

4 mins ago

برج خلیفہ پرپاک بھارت ٹاکرے کا رنگ،ویمنزٹیمیں کل دبئی میں مدمقابل ہوں گی

دبئی(قدرت روزنامہ )پاک بھارت ٹاکرے کا رنگ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر…

11 mins ago

محسن نقوی کا پولی کلینک اسپتال اور ڈی چوک کا دورہ، زخمی پولیس اہلکاروں سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال…

11 mins ago

احتجاجی مظاہرین کے تشدد کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار حمید شاہ دم توڑ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی پر احتجاجی مظاہرین کے پتھراؤ اور…

22 mins ago

ملتان: انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کا اعلان، پہلے ٹیسٹ سے بین اسٹوک آؤٹ

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلیںڈ نے اپنی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔…

32 mins ago

اسلام آباد اور گردونواح میں موبائل سروس کب بحال ہوگی؟ وفاقی وزیر داخلہ نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور…

38 mins ago