ثناء جاوید اور شعیب ملک کے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چرچے

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی لیجنڈری کھلاڑی شعیب ملک اور اُن کی دوسری اہلیہ، اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید کے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے ایجبسٹن میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک بھارت میچ پر دنیا بھر کے شائقین کی نگاہیں جمی ہوئی تھیں۔یہ میچ ہفتے کے روز کھیلا گیا جس کے تمام 23 ہزار ٹکٹس وقت سے قبل ہی فروخت ہو گئے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 68 رنز سے ہرا کر فتح اپنے نام کر لی۔

اس دوران پاکستان کے لیجنڈز کی کارکردگی قابلِ تعریف رہی۔ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا گیا۔اس میچ میں اپنے ہمسفر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے کے لیے ثناء جاوید بھی ایجبسٹن کے میدان میں نظر آئیں اور سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

میچ کے دوران جہاں لیجنڈز کھلاڑیوں نے اپنی کارکردگی سے کرکٹ شائقین کو محظوظ کیا وہیں اداکارہ ثناء جاوید اور شعیب ملک بھی کیمرا مین کے نشانے پر رہے۔

شعیب ملک جیسے ہی میچ کے دوران وکٹ اڑاتے کیمرا مین ثناء جاوید کو فوکس کر کے اُن کے تاثرات مداحوں کو دکھاتے۔

سوشل میڈیا پر اس جوڑی کی متعدد تصویریں وائرل ہیں جن میں اداکارہ کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب اس میچ کے دوران کرکٹر شاہین شاہ آفریدی اور اُن کی اہلیہ، انشا آفریدی کو بھی دیکھا گیا۔یہ خوبصورت جوڑا بھی شاہد آفریدی سمیت قومی لیجنڈز کی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے میدان میں موجود تھا۔

چپ کریں، وکالت نامے کے بغیر کیسے بات کر سکتے ہیں؟جب عدالت نے کہہ دیا تو خاموش ہو جائیں، جسٹس طارق جہانگیری نے طارق فضل چودھری کے وکیل کی سرزنش کردی
یاد رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز لیگ میں پاکستانی ٹیم میں شاہد آفریدی (کپتان)، شرجیل خان، عمر اکمل، یونس خان، شعیب ملک، مصباح الحق، عبدالرزاق، وہاب ریاض، سہیل تنویر، سہیل خان، عبدالرحمان، عامر یامین، توفیق عمر، صہیب مقصود، یاسر عرفات اور تنویر احمد شامل ہیں۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی منظور شدہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 3 جولائی کو برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ میدان میں شروع ہوئی تھی جو 18 جولائی تک جاری رہے گی۔

Recent Posts

ڈاکوؤں نے جعلی بینک کھول کر شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ملزمان کی جانب سے بینک کی جعلی برانچ…

1 min ago

5 آئی پی پیز بجلی خریداری کے معاہدے ختم کرنے پر تیار، مستقبل کی ادائیگیاں نہیں کی جائیں گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)1994 اور 2002 کی پاور پالیسیز کے تحت وجود میں آنے والے 5…

8 mins ago

فرانس سے انگلینڈ جانے کی کوشش میں کئی تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر ہلاک

پیرس(قدرت روزنامہ) فرانس سے غیر قانونی طور پر انگلینڈ جانے کے لیے بحری راستہ عبورکرنےکی…

10 mins ago

اسلام آباد میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئیں۔…

15 mins ago

برج خلیفہ پرپاک بھارت ٹاکرے کا رنگ،ویمنزٹیمیں کل دبئی میں مدمقابل ہوں گی

دبئی(قدرت روزنامہ )پاک بھارت ٹاکرے کا رنگ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر…

21 mins ago

محسن نقوی کا پولی کلینک اسپتال اور ڈی چوک کا دورہ، زخمی پولیس اہلکاروں سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال…

22 mins ago