پاکستان میں حکومت صرف کرپٹ لوگوں کو ہی ملتی ہے،مولانا فضل الرحمن

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، کوشش کی جارہی ہے عوام فکر معاش میں لگے رہیں،پاکستان میں حکومت صرف کرپٹ لوگوں کو ہی ملتی ہے، صاف شفاف لوگوں کو آگے آنے ہی نہیں دیا جاتا،حکومت کے کرپشن کے الزامات اور احتساب کے نعرے سب نے دیکھ لیے،ہمارا نام پانامہ یا پینڈورا کسی میں شامل نہیں۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہاں حکومت صرف کرپٹ لوگوں کو ہی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ استقامت کے ساتھ نا اہل حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے الزامات اور احتساب کے نعرے دیکھ لیے ہیں۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمیں ملک کو اس منزل کی جانب لے کر جانا ہے جس کے لیے یہ بنا تھا۔انہوں نے کہاکہ ہم 74 سال بعد بھی مقصد کی تلاش میں ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں اس مقصد کے لیے ووٹ کا صحیح اور درست استعمال کرنا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکمران عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ کوشش کی جا رہی ہے کہ عوام فکر معاش میں ہی لگے رہیں اور حقیقی ایشوز کی طرف نہ دیکھیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ، روس اور برطانیہ کو شکست ہوئی ہے تاہم وہاں کی حکومت کو تسلیم کرنے میں جھجھک محسوس کی جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح طور پرکہا کہ افغانستان پر یکطرفہ شرائط عائد کرنا مناسب نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ایجنڈے ملتوی نہیں ہوتے بلکہ مخر ہوتے رہتے ہیں۔

Recent Posts

قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ…

1 min ago

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

18 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

48 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

58 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago