حج کی ادائیگی میری زندگی کا ناقابل یقین تجربہ تھا: ثانیہ مرزا

دبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے حج کے تجربے کو زندگی کا ناقابل یقین تجربہ قرار دے دیا ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سابقہ کھلاڑی نے اپنے حج کے سفر اور مقدس مقامات کی زیارتوں سے تصاویر و ویڈیوز شیئر کی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سابقہ کھلاڑی نے اپنے والد و بہن کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کی ہے، جس کی ہر مسلمان خواہش رکھتا ہے۔

انہوں نے تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اس سعادت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’صرف یہ کہوں گی کہ یہ زندگی بھر کا یاد گار اور خاص سفر ہے تو کم ہوگا، یہ میرے لیے جسم و روح کا ایک ناقابل یقین تجربہ ہے جس کے بارے میں میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی‘۔انہوں نے اللہ تعالیٰ کا بے حد شکر گزار ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ ’الحمدُ للہ اور سبحان اللہ ‘

اگر ہم ان تصاویر اور ویڈیوز پر نظر دوڑائیں تو سب سے پہلے انہوں نے بیت اللہ، غلافِ کعبہ کو ہاتھ لگاتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے جبکہ دیگر تصاویر و ویڈیوز میں خانہ کعبہ کا دروازہ، کلاک ٹاور، مکہ مکرمہ اور اس کے احاطے کا اوپری نظارہ جہاں سے حجاج نماز اور طواف کرتے نظر آرہے ہیں۔

اس کے علاوہ مدینہ میں مسجد نبویؐ کے گزرگاہوں اور احاطے کے اندر کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔

Recent Posts

‘ہر ہفتے اپنی نظر اتارتی ہوں’، اننیا پانڈے نے ٹوٹکا بھی بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے بھی نظر لگنے پر یقین رکھتی ہیں…

1 min ago

ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا کی شوبز دُنیا میں واپسی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد بالی…

2 mins ago

“شوبز میں آنے سے قبل ایئر ہوسٹس تھی، دوران ملازمت ڈراموں کی آفر ہوئی”اداکارہ ازیکا ڈینیئل کا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ماڈل ازیکا ڈینیئل نے انکشاف کیا…

8 mins ago

کرکٹر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا کی شوبز دنیا میں واپسی، تصویر شیئر کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد سربیئن ماڈل و…

10 mins ago

پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں زیادہ ہیں، ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سےکہیں بہتر…

13 mins ago

پولیس کی احمد بھچر کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل پر لے جانیکی کوشش،کارکنوں نے فرار کرا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے احتجاج…

19 mins ago