ٹیم کی سرجری یا کچھ اور ؟محسن نقوی نے سابق کپتان سرفراز احمد کو ملاقات کیلئے بلا لیا

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو ملاقات کے لیے لاہور طلب کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی مینز کرکٹ ٹیم کے جاری مسائل پر بات چیت کے لیے وکٹ کیپر بلے باز چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر محسن نقوی نے کہا تھا کہ ٹیم کو سرجری کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ بابر اعظم کے مستقبل کا فیصلہ سابق کھلاڑی کریں گے۔

محسن نقوی نے یہ بھی کہا تھا کہ میں صرف ان سابق کرکٹرز سے بات کررہا ہوں جو پاکستان کرکٹ کی بہتری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔چیئرمین پی سی بی نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہوں نے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کو میگا ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر بات چیت کے لیے بلایا۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی، جب قومی کرکٹ ٹیم کو امریکا سے شکست ہوئی تو یہ ایک پریشان کن مرحلہ تھا لیکن دوسرے میچ میں قومی ٹیم انڈیا سے بھی جیتا ہوا میچ ہار گئی تھی۔

اب قومی کرکٹ ٹیم بنگلادیش کے خلاف 2 میچوں کی ہوم سیریز کھیلے گی اور توقع ظاہر کی جارہی ہے سرفراز احمد اس سیریز کا حصہ ہوں گے۔

Recent Posts

پولیس کی احمد بھچر کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل پر لے جانیکی کوشش،کارکنوں نے فرار کرا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے احتجاج…

4 mins ago

ڈاکوؤں نے جعلی بینک کھول کر شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ملزمان کی جانب سے بینک کی جعلی برانچ…

6 mins ago

5 آئی پی پیز بجلی خریداری کے معاہدے ختم کرنے پر تیار، مستقبل کی ادائیگیاں نہیں کی جائیں گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)1994 اور 2002 کی پاور پالیسیز کے تحت وجود میں آنے والے 5…

12 mins ago

فرانس سے انگلینڈ جانے کی کوشش میں کئی تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر ہلاک

پیرس(قدرت روزنامہ) فرانس سے غیر قانونی طور پر انگلینڈ جانے کے لیے بحری راستہ عبورکرنےکی…

14 mins ago

اسلام آباد میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئیں۔…

20 mins ago

برج خلیفہ پرپاک بھارت ٹاکرے کا رنگ،ویمنزٹیمیں کل دبئی میں مدمقابل ہوں گی

دبئی(قدرت روزنامہ )پاک بھارت ٹاکرے کا رنگ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر…

26 mins ago