کیا پاسپورٹ نہ رکھنے والے طالبعلموں کو اب یونیورسٹی میں ایڈمیشن نہیں ملے گا؟

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد نے 3 سالہ ماڈرن ایگریکلچر ٹیکنالوجی ڈپلومہ میں داخلے کے خواہشمند طالبعلموں جن کا نام حتمی میرٹ لسٹ میں آئے گا ان کے لیے دیگر ضروری کاغذات کے علاوہ پاسپورٹ کی کاپی جمع کرانے کی شرط بھی عائد کر دی ہے۔ جو طالبعلم پاسپورٹ کی کاپی جمع نہیں کرائیں گے وہ یونیورسٹی میں داخلے کے اہل نہیں ہوں گے۔

یونیورسٹی کے آفیشل فیس بک پیج پر ایڈمیشن سے متعلق یہ پوسٹ لگانے کے بعد طالبعلموں کی جانب سے اس پر تنقیدی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ کئی طالبعلم اس حوالے سے فکر مند نظر آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ بنوانے جائیں تو 6 مہینے سے پہلے پاسپورٹ ہی نہیں ملتا تو ایسے میں ایڈمیشن کا کیا ہو گا۔ کیا پاسپورٹ نہ رکھنے والے طالبعلموں کو ایڈمیشن نہیں دیا جائے گا؟

جبکہ کئی صارفین ایسے تھے جو یونیورسٹی انتظامیہ کے اس فیصلے پر سوال اٹھانے لگے کہ ہم اپنی تعلیم کے لیے بیرون ملک نہیں جا رہے، پھر پاسپورٹ کی کاپی جمع کرانے کی ضرورت کیوں ہے۔

دوسری طرف یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اچھی کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کو 2 سیمسٹروں کی تعلیم کے لیے چین بھیجنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ طلبا و طالبات سے پاسپورٹ طلب کررہی ہے۔

Recent Posts

مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس اہلکار کی ہلاکت، وزیراعظم کا اظہار افسوس، ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار عبدالحمید کی شہادت پر…

3 mins ago

سابق بھارتی کرکٹر کی والدہ کی فلیٹ سے گلا کٹی لاش برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کرکٹر اور اداکار سلیل انکولہ کی والدہ پونے کے…

11 mins ago

پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل کو گرفتار کیے جانیکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈی جی خان: پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل…

19 mins ago

‘ہر ہفتے اپنی نظر اتارتی ہوں’، اننیا پانڈے نے ٹوٹکا بھی بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے بھی نظر لگنے پر یقین رکھتی ہیں…

25 mins ago

ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا کی شوبز دُنیا میں واپسی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد بالی…

26 mins ago

“شوبز میں آنے سے قبل ایئر ہوسٹس تھی، دوران ملازمت ڈراموں کی آفر ہوئی”اداکارہ ازیکا ڈینیئل کا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ماڈل ازیکا ڈینیئل نے انکشاف کیا…

32 mins ago