واٹس ایپ چیٹ سے ڈیلیٹ کیا گیا میسج کیسے واپس آسکتا ہے؟

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)اگر یوں کہا جائے کہ آج کے دور میں پوری دنیا ہی واٹس ایپ کے ذریعے چل رہی ہے تو بالکل غلط نہیں ہوگا، آپ کو کسی سے رابطہ کرنا ہو یا کوئی ڈاکومنٹس وغیرہ یا کسی سے متعلق کوئی تفصیل منگوانی ہو تو اس لیے واٹس ایپ کا ہی استعمال کیا جاتا ہے۔

اس وقت دنیا بھر میں لگ بھگ 2 ارب سے زیادہ لوگ واٹس ایپ کا استعمال کرہے ہیں، اور اس میں نئے فیچرز کا اضافہ آئے روز ہوتا رہتا ہے۔

کچھ صارفین ایسے بھی ہوتے ہیں جو آئے روز نئے شامل ہونے والے فیچرز کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔

دسمبر 2022 میں ایسا ہی ایک فیچر واٹس ایپ کا حصہ بنا تھا جس کے ذریعے غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے میسج کو دوبارہ لایا جاسکتا ہے مگر بیشتر صارفین اس سے لاعلم ہیں۔

ڈیلیٹ میسج کیسے واپس لایا جاسکتا ہے؟
اگر آپ سے واٹس ایپ چیٹ سے کوئی میسج غلطی سے ڈیلیٹ ہوجاتا ہے تو آپ ’ان ڈو‘ کرکے اسے واپس لا سکتے ہیں۔

یہاں یہ بھی یاد رہے کہ ’ڈیلیٹ فار می‘ والے میسج کو ہی ریکور کیا جاسکتا ہے، ڈیلیٹ فارم آل والا میسج واپس نہیں آسکتا۔

اس کے علاوہ یہ بھی یاد رہے کہ ’ڈیلیٹ فارم می‘ والا میسج ختم ہونے کے بعد ’ان ڈو‘ کے لیے آپ کے پاس صرف چند سیکنڈ ہی ہوں گے، اگر آپ اس دوران ’ان ڈو‘ کے آپشن پر کلک نہ کرسکے تو پھر میسج واپس نہیں آسکے گا۔

Recent Posts

‘ہر ہفتے اپنی نظر اتارتی ہوں’، اننیا پانڈے نے ٹوٹکا بھی بتا دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے بھی نظر لگنے پر یقین رکھتی ہیں جس کا…

3 mins ago

لڑکیوں کی سوچ ہی یہی ہوتی ہے کہ امیر لڑکا تلاش کرکے شادی کی جائے: نبیلہ مقصود

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )معروف میک اپ آرٹسٹ، سٹائلسٹ اور بیوٹی برانڈز کی مالک نبیلہ…

13 mins ago

مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس اہلکار کی ہلاکت، وزیراعظم کا اظہار افسوس، ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار عبدالحمید کی شہادت پر…

19 mins ago

سابق بھارتی کرکٹر کی والدہ کی فلیٹ سے گلا کٹی لاش برآمد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے سابق کرکٹر اور اداکار سلیل انکولہ کی والدہ پونے کے…

27 mins ago

پی ٹی آئی ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل کو گرفتار کیے جانیکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈی جی خان: پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل…

35 mins ago

‘ہر ہفتے اپنی نظر اتارتی ہوں’، اننیا پانڈے نے ٹوٹکا بھی بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے بھی نظر لگنے پر یقین رکھتی ہیں…

41 mins ago