لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے لاہور کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج آج کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کریں گے۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کو لاہور میں درج سانحہ 9 مئی مقدمات میں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
لاہور پولیس کی جے آئی ٹی ٹیم نے شاہ محمود قریشی سے دہشتگردی کے مختلف مقدمات میں اڈیالہ جیل میں تفتیش مکمل کی تھی جس کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے سامنے پیش کیا جانا تھا۔
شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج آج کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی مقدمات کی سماعت کریں گے۔
شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل میں عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا، عدالتی احکامات کے بعد شاہ محمود قریشی کو لاہور یا اڈیالہ جیل رکھنے کا فیصلہ ہوگا، ان کی قانونی ٹیم بھی لاہور روانہ ہوچکی ہے۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…