لاہور میں مرغی کا گوشت 37 روپے فی کلو مہنگا،شہریوں کا احتجاج

لاہور(قدرت روزنامہ)مہنگائی نے عام آدمی کا جینا محال کر دیا، مہنگی سبزیوں اور پھلوں کے بعد عام آدمی کے لئے مرغی کا گوشت خریدنا بھی مشکل ہونے لگا ہے۔
لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی، ایک ہی دن میں چکن کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 421 روپے فی کلو میں ملنے لگا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مٹن اور بیف خریدنے کی تو پہلے ہی سکت نہیں اب چکن بھی ان کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔
مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ قیمت انتظامیہ مقرر کرتی ہے، چکن مہنگا ہونے سے ان کی دکانیں خالی پڑی ہیں، گاہک بہت کم آ رہے ہیں۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت مہنگائی میں کمی کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔

Recent Posts

میں اپنی اہلیہ کا دوسرا شوہر ہوں، شاہد کپور کا طنز

ممبئی(قدرت روزنامہ )بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے طنز کرتےہوئے کہا ہے کہ…

4 mins ago

امام الحق اوران کی اہلیہ شادی اور پہلی ملاقات بارے کھل کر بول پڑے

ملتان (قدرت روزنامہ )امام الحق بہت باصلاحیت بلے باز سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے…

14 mins ago

ڈی چوک احتجاج: بانی پی ٹی آئی عمران خان پر منصوبہ بندی کا مقدمہ درج

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی پی ٹی آئی عمران خان پر احتجاج کی…

19 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ جڑواں شہروں میں رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ شروع، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر اسلام آباد اور راولپنڈی سے…

22 mins ago

علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا معاملہ ؛ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا پشاورہائیکورٹ پہنچ گئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کے معاملےپر ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواشاہ فیصل پشاورہائیکورٹ…

39 mins ago

‘ہر ہفتے اپنی نظر اتارتی ہوں’، اننیا پانڈے نے ٹوٹکا بھی بتا دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے بھی نظر لگنے پر یقین رکھتی ہیں جس کا…

47 mins ago