ہرنائی زلزلہ متاثرین کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں،میر شفیق الرحمن مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے ہرنائی میں ہونے والے زلزلے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جھالاوان عوامی پینل متاثرین کے غم اور دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں حکومت اور دیگر ادارے ہرنائی میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے بحالی کیلئے موثراقدامات اٹھائی جائے اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کیلئے جھالاوان عوامی پینل کے کارکن اور عہدیدار اور عام عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں‘بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ رات ہرنائی میں جس طرح زلزلے سے 20سے زائد افراد شہید اور 200سے زائد افراد زخمی ہوئے صوبے کے عوام اور جھالاوان عوامی پینل متاثرین کی مدد کیلئے فوری طورپر پہنچ کر اقدامات اٹھائیں کیونکہ مشکل کے اس گھڑی میں ہمیں اپنوں کا بھر پور ساتھ دیکر دنیا کو پیغام دینا چاہئے کہ بلوچستان کے عوا م متحد ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ڈٹ کر مقابلہ کرینگے انہوں نے زخمیوں کو فوری طورپر طبی سہولیات اور متاثرین کی امداد کو یقینی بنانے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شکر گزار ہے کہ انہوں نے اس مشکل وقت میں ہرنائی میں پہنچ کر بروقت زلزلے سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے انہوں نے کہا کہ ہرنائی اور شاہرگ میں ریلیف کے کام میں کسی قسم کوتاہی نہ برتی جائے سانحہ میں قیمتی جانوں مال مویشی اور مکانات پر رجیدہ ہوں آزمائش کے اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں انتظامیہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائیں صوبائی حکومت زلزلہ متاثرین کی امداد اور نقصانات کا آزالہ کر کے ان کو فوری طورپر امداد فراہم کی جائے . .

.

متعلقہ خبریں