ہرنائی زلزلہ متاثرین کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں،میر شفیق الرحمن مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے ہرنائی میں ہونے والے زلزلے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جھالاوان عوامی پینل متاثرین کے غم اور دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں حکومت اور دیگر ادارے ہرنائی میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے بحالی کیلئے موثراقدامات اٹھائی جائے اور متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کیلئے جھالاوان عوامی پینل کے کارکن اور عہدیدار اور عام عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں‘بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ رات ہرنائی میں جس طرح زلزلے سے 20سے زائد افراد شہید اور 200سے زائد افراد زخمی ہوئے صوبے کے عوام اور جھالاوان عوامی پینل متاثرین کی مدد کیلئے فوری طورپر پہنچ کر اقدامات اٹھائیں کیونکہ مشکل کے اس گھڑی میں ہمیں اپنوں کا بھر پور ساتھ دیکر دنیا کو پیغام دینا چاہئے کہ بلوچستان کے عوا م متحد ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ڈٹ کر مقابلہ کرینگے انہوں نے زخمیوں کو فوری طورپر طبی سہولیات اور متاثرین کی امداد کو یقینی بنانے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شکر گزار ہے کہ انہوں نے اس مشکل وقت میں ہرنائی میں پہنچ کر بروقت زلزلے سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے انہوں نے کہا کہ ہرنائی اور شاہرگ میں ریلیف کے کام میں کسی قسم کوتاہی نہ برتی جائے سانحہ میں قیمتی جانوں مال مویشی اور مکانات پر رجیدہ ہوں آزمائش کے اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں انتظامیہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائیں صوبائی حکومت زلزلہ متاثرین کی امداد اور نقصانات کا آزالہ کر کے ان کو فوری طورپر امداد فراہم کی جائے۔

Recent Posts

پاکستان نےکھجور پیدا کرنیوالے ممالک کی فہرست میں اہم پوزیشن حاصل کر لی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نےکھجور پیدا کرنیوالے ممالک کی فہرست میں اہم پوزیشن حاصل کر…

5 mins ago

نئے مالی سال کے آغاز پر سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت ورزنامہ ) نئے مالی سال کے آغاز پر پاکستان میں سونے کی فی تولہ…

9 mins ago

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار نئے مالی سال کے پہلے دن ٹینڈرنگ کے عمل کا آغاز

ہماری حکومت نے ایک اور وعدہ پورا کیا ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا…

35 mins ago

6امیدواروں نے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ دیا لیکن آزادامیدوار کیسے قرار پائے،جسٹس یحییٰ آفریدی نے اہم سوال اٹھا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے…

49 mins ago

The results of the annual matriculation examinations 2024 have been declared by the Controller Balochistan Board

امیدوار اپنا رزلٹ بورڈ آفس کی ویب سائٹ www.bbiseqta.edu.pk پر چیک کرسکتے ہیں، عابدہ کاکڑ…

52 mins ago

ماہرہ خان کو سوشل میڈیا پر بولڈ تصاویر اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا

روم (قدرت روزنامہ ) پاکستان کی معروف اداکار ہ ماہرہ خان آج کل اٹلی میں…

53 mins ago