استحکام پاکستان پارٹی کا آپریشن ”عزم استحکام“ کی بھرپور حمایت کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی نے دہشت گردی کےخلاف ہونے والے آپریشن“عزم استحکام“ کی بھرپور حمایت کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے آپریشن عزم استحکام کے حق میں پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی، ایم پی اے و جنرل سیکرٹری آئی پی پی پنجاب شعیب صدیقی نے عزم استحکام آپریشن کی حمایت کے لئے صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی۔

قرار داد کے متن کے مطابق معیشت کی مضبوطی، خوشحالی اور سرمایہ کاری کے لیے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے، تعلیم، صحت، روزگار اور جانی تحفظ کے لئے آپریشن عزم استحکام کے ساتھ ہیں، پاکستان میں پائیدار امن، استحکام اور سلامتی کے لئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ مسلح کارروائیوں کے خلاف آپریشن وقت کی ضرورت ہے، پنجاب اسمبلی کی رائے ہے کہ ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے، ایوان کا یہ بھی یقین ہے کہ وطن عزیز کی حفاظت کے لئے جان نثار کرنے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان اعادہ کرتا ہے کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد اور یک جان ہے، استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کی ہدایت پر یہ قرارداد پیش کر رہے ہیں، امید ہے تمام سیاسی جماعتیں عزم استحکام آپریشن کی دل و جان سے حمایت کریں گی۔

Recent Posts

ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے ملتان ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔ نجی…

16 mins ago

صوابی میں موسیقی کے پروگرام میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

صوابی ( قدرت روزنامہ) ضلع صوابی میں موسیقی پروگرام میں فائرنگ کے نتیجے میں 2…

19 mins ago

میں اپنی اہلیہ کا دوسرا شوہر ہوں، شاہد کپور کا طنز

ممبئی(قدرت روزنامہ )بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے طنز کرتےہوئے کہا ہے کہ…

24 mins ago

امام الحق اوران کی اہلیہ شادی اور پہلی ملاقات بارے کھل کر بول پڑے

ملتان (قدرت روزنامہ )امام الحق بہت باصلاحیت بلے باز سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے…

34 mins ago

ڈی چوک احتجاج: بانی پی ٹی آئی عمران خان پر منصوبہ بندی کا مقدمہ درج

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی پی ٹی آئی عمران خان پر احتجاج کی…

40 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ جڑواں شہروں میں رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ شروع، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر اسلام آباد اور راولپنڈی سے…

43 mins ago