فارم 47 کیا چیز ہے، قانون میں اس کیلئے کیا لفظ استعمال کیا گیا؟چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا استفسار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے استفار کیا ہے کہ فارم 47 کیا چیز ہے، قانون میں اس کیلئے کیا لفظ استعمال کیا گیا؟۔
سپریم کورٹ میں این اے 81 میں لیگی رہنما اظہر قیوم نارا کی انتخابی عذرداری پر سماعت ہوئی۔ وکیل احسن بھون نے دلائل دیے کہ دوبارہ گنتی میں میرے مؤکل کامیاب قرار پائے، انتظامی افسر کے فیصلے کیخلاف میرا مؤکل الیکشن کمیشن چلا گیا۔

جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیے کہ ریٹرننگ افسر نے دوبارہ گنتی کی درخواست پر آرڈر نہیں کیا، ریٹرننگ افسر دوبارہ گنتی کا قانون کے مطابق پابند تھا۔وکیل احسن بھون نے بتایا کہ 9 فروری کو ریٹرننگ افسر نے فارم 47 جاری کیا۔

امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو م بائبل پڑھنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔۔۔انصار عباسی نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا کہ فارم 47 کیا چیز ہے، قانون میں فارم 47 کو کیا کہتے ہیں، فارم 47 کیلئے قانون میں کیا لفظ استعمال کیا گیا ہے؟

وکیل احسن بھون نے جواب دیا کہ فارم 47 ابتدائی نتیجہ ہوتا ہے اور حتمی نتیجہ فارم 48 پر جاری ہوتا ہے، فارم 47 کو قانون میں عارضی نتیجہ قرار دیا گیا ہے، 11 فروری کو ریٹرننگ افسر نے حلقہ کا فارم 48 بھی جاری کردیا۔

جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیے کہ کیا الیکشن کمیشن ایک مرتبہ کسی کو کامیاب قرار دیکر ادھر ادھر جا سکتا ہے، درست ہے آپکی درخواست پر دوبارہ گنتی ریٹرننگ افسر کو کرنی چاہیے تھی۔

Recent Posts

ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے ملتان ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔ نجی…

5 mins ago

صوابی میں موسیقی کے پروگرام میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

صوابی ( قدرت روزنامہ) ضلع صوابی میں موسیقی پروگرام میں فائرنگ کے نتیجے میں 2…

8 mins ago

میں اپنی اہلیہ کا دوسرا شوہر ہوں، شاہد کپور کا طنز

ممبئی(قدرت روزنامہ )بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے طنز کرتےہوئے کہا ہے کہ…

13 mins ago

امام الحق اوران کی اہلیہ شادی اور پہلی ملاقات بارے کھل کر بول پڑے

ملتان (قدرت روزنامہ )امام الحق بہت باصلاحیت بلے باز سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے…

23 mins ago

ڈی چوک احتجاج: بانی پی ٹی آئی عمران خان پر منصوبہ بندی کا مقدمہ درج

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی پی ٹی آئی عمران خان پر احتجاج کی…

28 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ جڑواں شہروں میں رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ شروع، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر اسلام آباد اور راولپنڈی سے…

32 mins ago