الیکشن دھاندلی کیس: جواب جمع نہ کرانے پر 2 لیگی ارکان قومی اسمبلی پر جرمانہ عائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اسلام آباد کے الیکشن ٹربیونل نے 8 فروری کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے کیس میں جواب جمع نہ کرانے پر مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طارق فضل چودھری اور راجا خرم نواز پر جرمانہ عائد کر دیا۔ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی پی ٹی آئی امیدواروں کی درخواستوں پر سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔ الیکشن ٹربیونل نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو 3 دن میں فارم 45 اور 47 سمیت مکمل جواب جمع کرانے کا حکم دیا اور مسلم لیگ ن کے کامیاب تینوں ارکان قومی اسمبلی سے دوبارہ بیانِ حلفی بھی طلب کر لئے۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جواب جمع نہ کرانے پر طارق فضل چودھری اور راجا خرم نواز پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ جب ٹربیونل فعال تھا تو آپ نے آرڈر پر عملدرآمد کرنا تھا، تینوں پٹیشنز کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی اور ہر حلقے کی الگ الگ سماعت ہوگی۔

Recent Posts

ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے ملتان ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا۔ نجی…

5 mins ago

صوابی میں موسیقی کے پروگرام میں فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

صوابی ( قدرت روزنامہ) ضلع صوابی میں موسیقی پروگرام میں فائرنگ کے نتیجے میں 2…

7 mins ago

میں اپنی اہلیہ کا دوسرا شوہر ہوں، شاہد کپور کا طنز

ممبئی(قدرت روزنامہ )بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے طنز کرتےہوئے کہا ہے کہ…

13 mins ago

امام الحق اوران کی اہلیہ شادی اور پہلی ملاقات بارے کھل کر بول پڑے

ملتان (قدرت روزنامہ )امام الحق بہت باصلاحیت بلے باز سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے…

23 mins ago

ڈی چوک احتجاج: بانی پی ٹی آئی عمران خان پر منصوبہ بندی کا مقدمہ درج

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی پی ٹی آئی عمران خان پر احتجاج کی…

28 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ جڑواں شہروں میں رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ شروع، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر اسلام آباد اور راولپنڈی سے…

31 mins ago