فارم 47 کیا چیز ہے اور اسے قانون میں کیا کہتے ہیں؟ چیف جسٹس کا سوال


اگر ریٹرننگ افسر دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردے تو کیا ہوگا فیصلے کیخلاف دادرسی کا فورم کونسا ہوگا؟ عدالت
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں انتخابی عذرداری کی اپیل پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نےسوال کیا کہ فارم 47 کیا چیز ہے اور اسے فارم 47 کو قانون میں کیا کہتے ہیں؟
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے (ن) لیگی رہنما اظہر قیوم نارا کی این اے 81 انتخابی عذرداری سے متعلق اپیل پر سماعت کی جس میں درخواست گزار کے وکیل احسن بھون نے دلائل دیے۔
دوران سماعت وکیل احسن بھون نے کہا کہ دوبارہ گنتی میں میرے مؤکل کامیاب قرار پائے، اس پر جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے دوبارہ گنتی کی درخواست پر آرڈر نہیں کیا، ریٹرننگ افسر دوبارہ گنتی کا قانون کے مطابق پابند تھا، آپ کی درخواست پر دوبارہ گنتی ریٹرننگ افسر کو کرنی چاہیئے تھی۔
اس دوران چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا فارم 47 کیا چیز ہے اور اسے فارم 47 کو قانون میں کیا کہتے ہیں؟ اس پر وکیل احسن بھون نے بتایا فارم 47 ابتدائی نتیجہ ہوتا ہے، حتمی نتیجہ فارم 48 پر جاری ہوتا ہے جب کہ فارم 47 کو قانون میں عارضی نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔
جسٹس عقیل عباسی نے پوچھا کہ اگر ریٹرننگ افسر دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردے تو کیا ہوگا اور ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف دادرسی کا فورم کونسا ہوگا؟
احسن بھون نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 9 فروری کو ریٹرننگ افسر نے فارم 47 جاری کیا اور 11فروری کوریٹرننگ افسرنےحلقے کا فارم 48 بھی جاری کردیا، انتظامی افسر کےفیصلے کےخلاف میرا موکل الیکشن کمیشن چلا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت میں وقفہ کردیا۔

Recent Posts

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

20 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

32 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

42 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

44 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

46 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، اہم معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…

49 mins ago