ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی


پاکستان کے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ چیمپئنز کی ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی
برمنگھم(قدرت روزنامہ)ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو 79 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی سمیٹ لی۔انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 10 ویں میچ میں انگلینڈ چیمپئنز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ کی دعوت پر پاکستان چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔پاکستان چیمپئینز کے صہیب مقصود 64 اور شعیب ملک نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس کے علاوہ مصباح الحق نے 23 اور عبدالرزاق نے 20 رنز اسکور کیے۔انگلینڈ کی جانب سے اسٹیورٹ میکر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ چیمپئنز کی ٹیم 18 ویں اوورز میں 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کیون پیٹرسن کی اننگز 4 رنز تک محدود رہی، فل مسٹرڈ نے 30 رنز بنائے، ایان بیل 11 اور علی براؤن نے بھی 11 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ انگلینڈ چیمپئینز کے 7 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے۔
پاکستان چیمپئینز کی جانب سے سعید اجمل نے 3 وکٹیں حاصل کی جبکہ عبدالرزاق نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کے علاوہ شعیب ملک، عامر یامین اور سہیل خان نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔یوں پاکستان چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو 79 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی سمیٹ لی۔
شعیب ملک کو شاندار نصف سنچری اور ایک وکٹ حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں گرین شرٹس اب تک ناقابل شکست ہیں اور یہ پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح ہے، پاکستان چیمپئینز کا کل جنوبی افریقا چیمپئنز سے میچ ہو گا، اس نے پہلے آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور بھارت کو شکست دی تھی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی پر سنگین الزامات…

3 mins ago

’علی امین مین گیٹ سے بھاگے ہیں، وہ حراست میں نہیں، ریڈ کررہےہیں اور اگر ملے تو۔ ۔ ۔‘ وزیرداخلہ محسن نقوی نے اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ علی امین گنڈاپور ہماری حراست میں…

10 mins ago

علی امین گنڈا پورکے خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کے حقائق منظر عام پر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) علی امین گنڈا پورکے خیبر پختونخوا ہاؤس سے غائب ہونے کے حقائق…

12 mins ago

دبئی آنے جانے والے مسافروں کیلئے اماراتی ایئر لائن کا اہم اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے مسافروں کیلئے سفری ایپ ڈیٹ جاری کی…

19 mins ago

حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی لگا دی

اسلام آباد: ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور امن و امان کے لیے خطرہ…

20 mins ago

سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں کے باعث سری لنکا میں…

28 mins ago