ٹیکس محصولات میں اضافہ نہ کیا تو یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوگا، وزیر خزانہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنے ٹیکس محصولات میں اضافہ نہیں کرتے ہیں تو یہ ہمارا آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوگا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت رواں ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کے لیے پر اُمید ہے، تاہم اگر ہم اپنے ٹیکس محصولات میں اضافہ نہیں کرتے ہیں تو یہ ہمارا آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوگا۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے اس معاہدے کا تخمینہ 6 سے 8 ارب ڈالر لگایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک معیشت درآمدات پر مبنی رہے گی، ہمارے پاس ڈالر ختم ہوتے رہیں گے، پاکستان کا انحصار درآمدات پر ہے جس کے باعث قرض کی ادائیگی کے لیے مزید قرض لینا پڑتا ہے۔

Recent Posts

حج سستا کرنے کے لیے وزارت مذہبی امور کو پہلی کامیابی مل گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عازمین حج کے لیے حج کو سستا کرنے کے لیے وزارت مذہبی…

40 seconds ago

ڈانس کا بہت شوق ہے، گلوکاری میں دلچسپی نہیں: آمنہ الیاس

لاہور: (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے…

51 seconds ago

لائبہ خان کی گلابی ساڑھی میں دلکش ادائیں مداحوں کے دلوں کو بھا گئیں

لاہور: (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ لائبہ خان کی گلابی ساڑھی میں…

16 mins ago

بچے میری ریڈ لائن، ہر قسم کے تشدد کا تدارک کریں گے: مریم نواز

لاہور: (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچے میری ریڈ…

21 mins ago

ریس کورس مقدمہ ، شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود…

23 mins ago

عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی حتمی رپورٹ عدالت میں پیش

اسلام آباد: (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں…

27 mins ago