شہزادہ ہیری بیوی کی وجہ سے تنہائی کا شکار ہونے لگے،شاہی خاندان کی تاریخ پر نظر رکھنے والےشخص کا دعویٰ

نیو یارک(قدرت روزنامہ)امریکہ میں مقیم برطانوی شہزادے ہیری اب اپنے دوستوں اور آبائی وطن کی یاد ستانے لگی۔برطانوی شاہی خاندان کی تاریخ پر نظر رکھنے والے ٹام کوئین نے برطانوی اخبار دی مرر کو بتایا کہ شہزادہ ہیری کے دوست بھی ان سے ملنے نہیں آتے کیونکہ وہ ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو ناپسند کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مارکل اور دو بچوں شہزادہ آرچی اور شہزادی لی لی بیٹ کے ہمراہ میں امریکہ میں مقیم ہیں۔ گزشتہ ماہ شہزادہ ہیری برطانیہ میں اپنے ایک پرانے دوست کی شادی میں بھی شریک نہیں ہوئے، برطانوی شاہی خاندان کے حوالے سے معلومات رکھنے والے ایک فرد کا کہنا ہے کہ ایسا انہوں اس لیے کیا کیونکہ اس شادی میں ان کے بھائی شہزادہ ولیم بھی مدعو تھے اور ہیری وہاں سب کو پریشان نہیں کرنا چاہتے تھے۔

شہزادہ ہیری نے آخری مرتبہ رواں سال مئی میں برطانیہ کا دورہ کیا تھا۔ٹام کوئین نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ شہزادہ ہیری اس لیے بھی اپنے دوستوں سے نہیں ملنا چاہتے کیونکہ وہ انہیں میگھن مارکل سے پہلے کی زندگی کی یاد دلاتے ہیں اور وہ اس سے بچنا چاہتے ہیں۔تاہم کچھ حالیہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری دوربارہ برطانیہ میں کچھ جائیدادیں خریدنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، دوسری جانب میگھن مارکل کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ انہیں برطانیہ کی جانب سے ’مسترد‘ کردیا گیا ہے اور وہ ہالی وڈ میں اپنے کیرئیر پر توجہ دے رہی ہیں۔

Recent Posts

وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ…

9 mins ago

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

20 mins ago

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کی ریکی اور واردات کیسے کی گئی؟ فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سندھ علی رضا کو کیسے شہید کیا…

32 mins ago

ریکھا شوہر کی موت کے بعد بھی ‘سندور’ کیوں لگاتی ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینیئر اور تجربہ کار اداکارہ ریکھا اپنے شوہر مکیش اگروال کی…

42 mins ago

پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے اہلکار…

51 mins ago

تحریک انتشار کا مقصد لاشیں گرانا تھا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک…

1 hour ago