1 لاکھ لگائیں اور ہزاروں روپے ماہانہ کمائیں ۔۔ دبئی سے 4 ہزار درہم کی نوکری چھوڑ کر واپس آنے والا یہ پاکستانی یہاں کون سا کاروبارکرتا ہے

(قدرت روزنامہ)ہمارے ملک سے اکثر کئی نوجوان اپنے گھر والوں، خاندان اور بچوں کے بہتر مستقبل کے خاطر پیسہ کمانے کی نیت سے پاکستان سے باہر کسی ملک چلے جاتے ہیں، جن میں سے اکثر لوگ کماتے بھی ہیں اور اپنا مستقبل بھی سنوار لیتے ہیں . لیکن ہر کسی کے لئے یہ کام آسان نہیں ہوتا اگر پیسہ کمانے کی دھن پکی ہو تو آدمی کسی بھی ملک میں پیسہ کما لیتا ہے اب چاہے وہ پاکستان ہو یا کوئی اور ملک، بس ہنر ہونا چاہیئے اور کسی کام کو چھوٹا یا بڑا نہیں سمجھنا چاہیئے یہی کامیابی کا راز ہے .

آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں ایک ایسے پاکستانی شہری کے بارے میں جو دبئی گیا وہاں 4 ہزار درہم سے زیادہ کماتا تھا مگر پھر بھی واپس پاکستان آ گیا، یہ پاکستان کیوں آیا اور پاکستان آنے کے بعد کیا کر رہا ہے آیئے آپ کو بتاتے ہیں . دبئی سے پاکستان واپس آنے والا یہ شخص اب کیا کر رہا ہے؟دبئی میں ہیوی مشینری کا کام کرتا تھا کمپنی سے 4 ہزار درہم تنخواہ لیتا تھا مگر پھر کورونا کی وجہ سے حالات خراب ہوئے اور اسے پاکستان واپس آنا پڑ گیا، یہ شخص بےروزگار ہو چکا تھا اور پھر اس نے اپنا خود کا کام کرنے کا سوچا اور شوارمہ کا اسٹال لگا لیا . پہلے یہ خود اور ساتھ ایک ملازم کام کرتا تھا مگر اب ملازموں کی تعداد 4 ہو گئی ہے اس شخص کا کہنا ہے کہ اس سے ایک لاکھ روپے سے اس کام کا آغاز کیا تھا اور اب وہ ہر مہینے 4 ہزار درہم سے بھی زیادہ کما لیتا ہے . یہ شخص ہر بےروزگار پاکستانی کے لئے ایک مثال بن گیا ہے اور اسے دیکھ کر کئی لوگ ہمت کر کے اپنا کام شروع کر سکتے ہیں کیونکہ اپنا کاروبار کسی کمپنی کی ملازمت سے کئی بہتر ہے . . .

متعلقہ خبریں