اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، لاہور اورپشاورسمیت ملک کے مختلف حصوں میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پنجاب میں مری ،گلیات ، اٹک، نارووال ،سیالکوٹ ،لاہور، لیہ، تونسہ ،ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، بہاولپور، راجن پور اور رحیم یار خان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ادھرخیبرپختونخواکے علاقوں دیر،سوات ، شانگلہ ، بٹگرام، ہری پور، صوابی،مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو،کرک، ٹانک، خیبر، مہمند ،باجوڑ،کرم ، لکی مروت، وزیرستان، بنوں اورڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔تاہم ژوب،بارکھان، کوہلو،سبی، ڈیرہ بگٹی،جھل مگسی ، لورالائی،خضدار،آواران، گوادر،لسبیلہ اور گردونواح میں چند مقا مات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔