مذہب کی توہین کرنے والا مسلما ن، عیسائی، سکھ اور ہندو نہیں بلکہ مجرم ہوتا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں نظر ثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان کے مطابق سکیورٹی صورتحال اورقومی سلامتی کے اقدامات کا جائزہ لیا گئا،اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ مذہب کی توہین کرنے والا مسلما ن، عیسائی، سکھ اور ہندو نہیں بلکہ مجرم ہوتا ہے, محرم الحرام کی حساسیت کا بخوبی اندازہ ہے ہر امر کاباریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں،بہت سے عناصر امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں،بروقت اور ریگو لر رپورٹس بہت اہمیت رکھتی ہیں، ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لئے پیشگی اقدامات موثر اور بہترین ثابت ہوتے ہیں،سیف سٹی سسٹم سے کسی بھی واقعہ میں ملوث افراد اور گاڑی کی نشاندہی ممکن ہوجاتی ہے،ہمیں محرم سمیت ہر ایونٹ سے پہلے ہی اپنی خامیوں پر قابو پانا ہوگا۔

ان کا مزید کہناتھا کہ کوشش ہوگی کہ موبائل سروس یا انٹر نیٹ بند نہ کیا جائے،ضرورت کے مطابق خطرے کی صورت میں جزوی طور موبائل جام کرنے کا فیصلہ ہوسکتا ہے،چینی باشندوں سمیت غیر ملکی افراد کی سکیورٹی کو ہر طرح سے فول پروف بنانے کے لئے کوشاں ہیں،بلٹ پروف گاڑی کے بغیر چینی باشندوں کی نقل وحمل نہیں ہوگی،حکومت پنجاب بلٹ پروف وین اور بسیں منگوارہی ہے۔
اجلاس کو ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے حکومت پنجاب کے پیشگی اقدامات پربریفنگ بھی دی گئی۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں ؟ شام تک پتہ چل جائے گا، خالد مقبول کا دعویٰ

مصنوعی قیادت جب بھی لانے کی کوشش کی گئی اس کے نتاٸج اچھے نہیں رہے،…

9 mins ago

کراچی اور پورٹ قاسم میں روکے گئے کنٹینرز سے مصنوعات کی منظم چوری کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے کراچی اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے روکے گئے…

21 mins ago

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت…

43 mins ago

کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در…

55 mins ago

وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

1 hour ago