عمران خان بہت کھاتے ہیں بھوک ہڑتال نہیں کریں گے,عظمیٰ بخاری

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بہت کھاتے ہیں بھوک ہڑتال نہیں کریں گے .

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا گیا، سیاست دانوں کی ہر کوئی ڈگری چیک کرتا ہے، سب کے لئے یکساں قانون ہونا چاہئے .

سپریم جوڈیشل کونسل کے کسی ایک ریفرنس کا جواب نہیں آیا، بانی پی ٹی آئی بچوں کی طرح بھوک ہڑتال کی باتیں کر رہے ہیں، علی امین گنڈا پور کی باتوں کو زیادہ سیریس نہیں لینا چاہئے .

. .

متعلقہ خبریں