پی سی بی کی سابق کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سابق کھلاڑیوں سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے سابق کھلاڑیوں کو مجوزہ ڈومیسٹک پلان پر بریفنگ دی اور “پاتھ وے ٹو پاکستان ٹیم” پلان سابق کرکٹرز سے شیئر کیا۔
سابق کھلاڑیوں نے پاتھ وے میں انڈر-19 کرکٹ کے نظرانداز ہونے کی نشاندہی کی۔ یہ نشاندہی سابق فاسٹ بولر سکندر بخت نے کی تھی جس کے بعد چیئرمین پی سی بی نے انڈر-19 کو مکمل اہمیت اور پاتھ وے میں شامل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ موجودہ قومی ٹیم کے معاملات پر باضابطہ کوئی گفتگو نہیں ہوئی لیکن ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس پر صادق محمد نے برہمی کا اظہار کیا اور قومی ٹیم کی سلیکشن پر بھی تنقید کی۔سابق کپتان سلمان بٹ نے چار روزہ کرکٹ کو اہمیت دینے پر زور دیا اور کہا کہ لیگ این او سی کو پانچ فرسٹ کلاس میچز سے مشروط کیا جائے۔

سلمان بٹ نے پنٹینگولر کپ کےلیے پلیئرز منتخب کرنے کےلیے پلان بنا کردیا اور تجویز دی کہ 16 ریجن اور 10 ڈپارٹمنٹس کی کرکٹ کے بہترین پرفارمرز کو پانچ فریقی ٹورنامنٹ کھلایا جائے۔ سابق پلیئرز نے انڈر-16، انڈر-19 اور اے ٹیم کے زیادہ سے زیادہ ٹورز کروانے پر بھی زور دیا اور کہا کہ اے ٹیم کو جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے زیادہ کھلایا جائے۔ملاقات میں سابق کرکٹرز کی جانب سے اسکول کرکٹ پر توجہ دینے کی بھی تجویز دی گئی۔

Recent Posts

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں ؟ شام تک پتہ چل جائے گا، خالد مقبول کا دعویٰ

مصنوعی قیادت جب بھی لانے کی کوشش کی گئی اس کے نتاٸج اچھے نہیں رہے،…

56 mins ago

کراچی اور پورٹ قاسم میں روکے گئے کنٹینرز سے مصنوعات کی منظم چوری کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کسٹمز پوسٹ کلیئرنس آڈٹ نے کراچی اور پورٹ قاسم بندرگاہ سے روکے گئے…

1 hour ago

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی رہائی کیلیے 24 گھنٹے کا وقت دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے حکومت…

1 hour ago

کل کا دن دراصل 9 مئی ٹو تھا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کی سینیئرصوباٸی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل کا دن در…

2 hours ago

وزیراعلی کے پی کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

کےپی حکومت نے میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی تصویر کو جعلی قرار دے دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) میڈیا پر جاری کردہ وزیراعلی گنڈاپور کی خیبر پختون خوا ہاؤس سے باہر…

2 hours ago