بلوچستان کے عوام اور ریاست کے درمیان خلیج میں اضافہ ہورہا ہے، نیشنل پارٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد دہوار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں ماروائے آئین و قانون شہریوں کی جبری گمشدگیوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے ایسا کوئی دن نہیں بلوچستان کی شاہراہوں پر لاپتہ افراد کے لواحقین سراپا احتجاج نہیں، لیکن اس کے باجود حکمرانوں کے کان میں جوں تک نہیں رینگتی۔ دھاندلی کے ذریعے فارم 47 کے پیداوار اس سنگین مسئلے پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہے ہے جو بلوچستان کے شہریوں اور ریاست کے درمیان خلیج پیدا کررہی ہے۔ اسی کے تسلسل میں لاپتہ ظہیر بلوچ کے لواحقین گزشتہ ایک ہفتے سے برما ہوٹل سریاب کے مقام پر سراپا احتجاج ہے ان کی شنوائی تک نہیں کی جارہی ہے لاپتہ ظہیر بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد نے اگر کوئی جرم کیا ہے انہیں آئینی حق و قانون کے تحت عدالتوں میں پیش کیا جائے بصورت دیگر ماورائے آئین و قانون تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ نیشنل پارٹی یہ سمجھتی ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ باہمی مذاکرات و گفد شنید سے ہی حل کیا جاسکتا ہے، طاقت کے بے دریغ استعمال سے بلوچستان کے شہریوں اور ریاست کے درمیان خلیج میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

Recent Posts

عمران خان کی رہائی کے لیے فوری بنیاد پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…

2 mins ago

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…

5 mins ago

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

2 hours ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

2 hours ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

3 hours ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

3 hours ago