صوبائی مشیر ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی وومن ایمپاورمنٹ کمیٹی کی چیئرپرسن نامزد


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خواتین کے حقوق کی فراہمی اور زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کی نمایاں شرکت کو یقینی بنانے کی غرض سے صوبائی مشیر ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کو وومن ایمپاورمنٹ کمیٹی کی چئیرپرسن نامزد کردیا گیا۔ وومن ایمپاورمنٹ کمیٹی خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اہم شعبوں کا جامع جائزہ لے گی جن میں محکموں میں حکومت کے کوٹے کے تحت خواتین کی بھرتی، مینا بازاروں کا انعقاد،سفری سہولیات،کاروبار کے لئے لائسنس کے اجرا سمیت ہراسگی سے متعلق خواتین کو قانونی معاونت فراہم کرنا شامل ہے۔ مزید برآں، کمیٹی عوامی پارکوں میں خواتین کے فنکشنز کے لیے مفت NOC جاری کرنے، خواتین کے وراثت کے حقوق سے متعلق زمینی ریکارڈ اور ڈیٹا میں تصحیح کی نگرانی اور خواتین کے حقوق سے متعلق دیگر متعلقہ امور کو حل کرنے میں سہولت فراہم کرے گی۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کمیٹی کی کوششوں کے نتیجے میں بلوچستان میں خواتین کے لیے واضح بہتری کو یقینی بنانے کے لیے اپنی لگن کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس کمیٹی کی قیادت کرنے پر فخر ہے اور بامعنی تبدیلی لانے کے لیے کمیٹی کے معزز اراکین کے ساتھ بھرپور تعاون کی خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام صنفی مساوات کو فروغ دینے اور ایک ایسا جامع ماحول بنانے کے لیے حکومت بلوچستان کے غیر متزلزل عزم کی نشاندہی کرتا ہے جہاں خواتین ترقی کر سکیں۔ وومن ایمپاورمنٹ کمیٹی خواتین کو انکے جائز حقوق کی فراہمی اور معاشرے کے تمام شعبوں میں ان کی فعال شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگی۔ وومن ایمپاورمنٹ کمیٹی کے دیگر ممبران میں کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، پری گل ترین، روشن خورشید بروچہ، علاو الدین خلجی اور دیگر معزز شخصیات شامل ہیں۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago