اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے بجلی جنوری 2025 میں سستی ہونے کی نوید سنادی۔
گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری کا کہنا تھاکہ چین کے تعاون سے تھر کول کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں جس سے 3 روپے فی یونٹ بجلی سستی ملے گی اور اس سے 300 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ 200 یونٹ مفت بجلی دینا ممکن نہیں۔
اس موقع پر میزبان حامد میر نے انہیں یاد دلایا کہ مریم نواز نے الیکشن مہم میں وعدہ کیا تھاکہ 200 یونٹ تک بجلی مفت دی جائے گی۔
اس پر اویس لغاری نے کہاکہ اگر200 یونٹ تک والے ڈیڑھ کروڑ صارفین کو دن رات استعمال ہونے والے سولر سسٹم دے دیے جائیں اور ان کے بجلی کے کنکشن کاٹ دیے جائیں تو پھر یہ ممکن ہوسکتا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…