وزیراعظم کی ناراض بلوچوں کو مل بیٹھ کر گلے شکوے دور کرنے کی دعوت


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان کی ترقی کے لئے بلوچستان کی ترقی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان سے احساس محرومی کو دور کرنا اور صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ دانش اسکولوں کو بلوچستان میں ڈویژن کی سطح تک وسعت دینے کا عزم ہے ،بلوچستان کے نوجوان اعلی تعلیم یافتہ ہوں گے تو وہ صوبے اور ملک کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار پیر کے روز یہاں بلوچستان کی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل ،وزیراعلی میر سرفراز احمدبگٹی ،وفاقی وزراءاور صوبائی کابینہ کے ارکان موجود تھے۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ میں بلوچستان حکومت کی تشکیل کے بعد پہلی دفعہ کوئٹہ آیا ہوں ،گورنر،وزیراعلی بلوچستان اور کابینہ سمیت عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتاہوں مجھے پورا یقین ہے کہ وزیراعلی بلوچستان کی قیادت میں صوبائی حکومت صوبے کے عوام کی خدمت کریگی اور بلوچستان کے اندر ترقی وخوشحالی کاانقلاب آئے گا،گورنر بلوچستان منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، امید ہے کہ وہ آئینی ذمہ داری بخوبی انجام دینگے۔وزیر اعظم نے بلوچستان حکومت کو صوبے کے تمام مسائل حل کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تمام مسائل کا حل مل بیٹھ کر نکالیں گے۔ بلوچستان سے محرومی کے احساس کو دور کرنا اور صوبے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب میں پچھلے دور میں وزیراعظم تھا توگوادر کے سات سے آٹھ دورے کئے ہیں اب ہماری حکومت آئی تو پتہ چلا کہ وہ سیف سٹی والا منصوبہ بند کردیاگیا۔گوادر ایک بہت بڑا بہترین کمرشل بندر گاہ بنے گی۔ چین نے گوادر میں ائیرپورٹ ،ہسپتال کے منصوبے دئیے۔ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جو دشمن چین کے خلاف کام کررہے ہیں وہ بلوچستان ،پاکستان اور ہم سب کےدشمن ہیں، انکو ہم سب جانتے ہیں ،ہم مل کر اس ناسور کوختم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری آئیگی تو اس کا فائدہ سب سے پہلے بلوچستان کو ملے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگراداروں سے بات چیت ہوتی رہتی ہے جو مسائل ہیں مل کر حل کرینگے ۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی کی رہنما ثمینہ گھرکی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست واپس مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست…

13 mins ago

توہین رسالت کے ملزم کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت پر پولیس افسران معطل

عمر کوٹ(قدرت روزنامہ)توہین رسالت کے ملزم کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے بعد میرپورخاص…

26 mins ago

معروف عالم دین ذاکر نائیک حکومتی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے

کراچی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی عالم دین اور مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان کے دورے…

41 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف لندن چلے گئے، 23 ستمبر کو امریکا روانہ ہوں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے لندن چلے گئے، جہاں سے وہ 23…

57 mins ago

مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیوں کی تصویر شیئر کردی

لاہور(قدرت روزنامہ) ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی جلسے میں خالی کرسیوں…

1 hour ago

جلسے میں نومئی کے اشتہاری لوگوں کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسے میں نومئی…

1 hour ago