2030 تک پاکستان کی آبادی کتنی ہوگی؟ وزارت صحت کا ہوشربا انکشاف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ 2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 10 لاکھ ہے۔ آبادی 2.55 فیصد کی بلند شرح سے بڑھ رہی ہے، 2030 تک آبادی 26 کروڑ 30 لاکھ جبکہ 2050 تک 38 کروڑ 30 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ آبادی میں اضافے کی بلند شرح ہماری قومی ترقی کے لیے چیلنجز اور ہمارے وسائل پر دباؤ کا باعث ہے۔ پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ممالک میں 5ویں نمبر پر ہے۔ 11 جولائی کو آبادی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ وزارت ہیلتھ سروسز 11 جولائی 2024 کو اسلام آباد میں ایک سیمینار کا انعقاد کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی لائحہ عمل پر مؤثر عمل درآمد ملک میں آبادی کے استحکام کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ وفاقی اور صوبائی ٹاسک فورسز کا قیام آبادی پر قابو پانے کے لیے اعلیٰ ترین سطح کے حکومتی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔عالمی دن کا مقصد عوام میں شعور پیدا کرکے پائیدار مستقبل کی طرف رہنمائی کرنے والا حل نکالنا ہے۔
ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ امسال آبادی کے عالمی دن کا مرکزی خیال ’سب کے لیے پرعزم اور مساوی مستقبل کی طرف جامع اعداد و شمار کی قوت کو اپنانا‘ہے۔ اسلام آباد سیمینار میں وفاقی اور صوبائی وزرا، تمام سٹیک ہولڈرز اور میڈیا کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم کے کو آرڈینیٹر برائے صحت سیمینار کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ سیمینار میں آبادی کے مسائل اور خاندان میں توازن کے مرکزی خیال پر ماہرین کے پینل مباحثے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

Recent Posts

نیوزی لینڈکے ہاتھوں شکست کی وجہ بیٹرز کا مکمل فلاپ ہونا ہے، سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…

2 mins ago

اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کا راز پہلی مرتبہ بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…

7 mins ago

اسلام آباد میں بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم اپنے جوگرز کی وجہ سے پکڑا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…

12 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف فل کورٹ بلائیں، جسٹس منصور اور منیب کا خط، چیف جسٹس کا انکار

دو ارکان جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے جسٹس منیب اختر کے چیمبر میں اجلاس…

13 mins ago

ای سی سی نے ایس سی او کانفرنس کے اضافی فنڈ جاری کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…

18 mins ago

حکومت نے ایکسٹینشن کو فارمولائز کردیا، افراد کے بجائے ادارہ مضبوط ہوگا:خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب…

22 mins ago