جنرل (ر) فیض حمید کی کابل میں پی گئی چائے کا ایک بار پھر ذکر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو آپس کے معاملات حل کرنے چاہییں، یہ دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں اگر وزیر خارجہ رہتا تو کابل کا دورہ ضرور کرتا لیکن مسائل ہمیشہ سفارتی سطح پر بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہاکہ آپ کو یاد ہوگا افغانستان میں ایک چائے کا کپ بھی پیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ طالبان نے جب افغانستان میں کنٹرول سنبھالا تو اس کے بعد اُس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے کابل کا دورہ کیا تھا، اور وہاں عوامی مقام پر چائے کا کپ ہاتھ میں اٹھائے ان کی تصویر وائرل ہوئی تھی۔
جنرل فیض حمید کی اس تصویر کو لے کر ملک کے اندر اور باہر خوب تبصرے ہوئے تھے، جبکہ انڈین میڈیا کی جانب سے بھی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم بھی چلائی گئی تھی۔

Recent Posts

نینتھارا نے ‘چنئی ایکسپریس’ میں شاہ رخ خان کیساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اور تامل فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نینتھارا کی شاہ رخ خان…

5 hours ago

مخصوص نشستیں، اکثریتی ججز کی وضاحت پر چیف جسٹس نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن…

5 hours ago

بدعنوان ایف بی آر افسران کا سراغ لگانے کیلئے ایجنسیوں کی مدد طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کرپشن میں ملوث افسران کا سراغ…

5 hours ago

وزیر اعظم شہباز شریف لندن چلے گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، لندن میں دو روز قیام کے…

6 hours ago

ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں انسداد دہشت گردی فورس کی گاڑی پر شدت…

6 hours ago

جمہوری عمل میں گرفتاریوں کے خلاف ہوں، مولانا فضل الرحمان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جمہوری عمل…

6 hours ago