خیبر پختونخوا: رواں سال 6 ماہ کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 297 شدت پسند مارے گئے


پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں رواں سال 6 ماہ کے دوران 640 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 297 شدت پسند مارے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشنوں کے دوران 510 دستی بم، 217 مار ٹرشیل، 34 آئی ای ڈی بم اور 11 ہزار497 ایس ایم جی سیمت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق رواں سال صوبے کے 13 اضلاع میں شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا، جنوری میں 41، فروری میں 55 اور مارچ میں 52 شدت پسند مارے گئے جب کہ اپریل اور مئی میں 55 ،55 ہلاک ہوگئے، اس کے علاہو گزشتہ ماہ میں 39 شدت پسند مارے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہےکہ شمالی وزیرستان میں سب سے زیادہ 112، ڈیرہ اسماعیل خان میں 46، ٹانک میں 32، لکی مروت میں 30، خیبر میں 24 اور جنوبی وزیرستان میں 18 شدت پسند مارے گئے۔
قبائلی ضلع باجوڑ میں 10، پشاور اور بنوں میں 7،7 شدت پسند مارے گئے، کرم، کوہاٹ اور سوات میں 3،3 جب کہ مردان میں 2 شدت پسند مارے گئے۔

Recent Posts

سندھ حکومت کا سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ )حکومت سندھ نے تمام سرکاری اداروں کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کے میٹر…

1 min ago

کراچی میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد ہے۔…

3 mins ago

صائمہ بلوچ نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت سے انکار کیوں کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی معروف ادکارہ اور ماڈل صائمہ بلوچ نے…

11 mins ago

چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،…

22 mins ago

چمن میں سرحدی آمدورفت کے لیے پاسپورٹ کی شرط: یومیہ 7 ہزار کمانے والے ماہانہ 7 ہزار نہیں کما پارہے، مظاہرین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پاک افغان سرحدی شہر چمن میں گزشتہ برس سے احتجاج…

35 mins ago

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی رات گئے مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد، ملاقات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مجوزہ آئینی ترامیم کے معاملے پر اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام…

58 mins ago