لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے کپتان برقرار رہنے یا نہ رہنے سے متعلق ابھی کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ آج ملاقات میں کھلاڑیوں کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ پر گفتگو ہوئی، کھلاڑیوں سے ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کرنے پر مشاورت ہوئی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹرز نے ڈومیسٹک اسٹرکچر بہتر بنانے پر زور دیا اور کھلاڑیوں نے فٹنس پر کوئی رعایت نہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوچز کے ساتھ ابھی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔
اس دوران صحافی نے چیئرمین پی سی بی سے سوال کیا کہ بابر اعظم کپتان رہیں گے؟ اس پر محسن نقوی نے جواب دیا کہ ابھی اس پر کوئی بات نہیں ہوئی۔
دوسری جانب چئیرمین پی سی بی سےوائٹ بال ہیڈکوچ گیری کرسٹن، اسسٹنٹ کوچ اظہرمحمود کی ملاقات ہوئی، ان کی ملاقات کا دوسرا سیشن آج ہوگا۔
پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ رِدھی ڈوگرا نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے ساتھ…
وکلا کے دلائل مکمل، آئندہ سماعت پر سرکاری وکلا ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر…
لاہور (قدرت روزنامہ) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت جوان نظر آنے…