لاہور: لڑکیوں نے مبینہ اشارے بازی پر تین سیلز مینوں کی درگت بنادی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں 3 لڑکیوں نے مبینہ طور پر نازیبا اشارے کرنے پر پیٹرول پمپ کی ٹک شاپ پر  کھڑے سیلز مین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور  پھر مقدمہ درج کروا کے گرفتار  کروادیا۔
لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پیٹرول پمپ کی ٹک شاپ پر 3 لڑکیوں نے سیلز مین پر بدترین تشدد کیا اور پھر  ہراسانی  کا الزام لگا کر گرفتار کروادیا۔
واقعے کی سی سی فوٹیج منظرعام پر آگئی جس  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکیاں کافی کے مگ پکڑے ٹک شاپ کے کیش کاؤنٹر پر کھڑی ہیں، کم عمر سیلزمین کیشیئر کے ساتھ کاؤنٹر پر بیٹھا ہے، لڑکیاں غصے میں بات کرتی ہیں اورپھر کاؤنٹر کے اندر کی طرف آجاتی ہیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق  ایک لڑکی سیلزمین کا گریبان پکڑ کر تھپڑ مارتی ہے، دوسری لڑکیاں سیلز مین کے بال پکڑ کر تشدد شروع کر دیتی ہے، لڑکیاں تینوں سیلزمین کو بری طرح پیٹتی ہیں، اس دوران ایک بزرگ گاہک نے لڑکیوں کو منع کیا تو انہوں نے اسے بھی خوب سنائیں اور پھر  تھانے چلی گئیں۔
پولیس کے مطابق ایک لڑکی ایمان زہرہ نے ہراسمنٹ کا مقدمہ درج کرواکے دو سیلز مینوں کو گرفتار کروا دیا ہے۔
مدعیہ ایمان زہرہ کے مطابق دونوں سیلزمین نے نازیبا اشارے کیے تھے، شکایت کی تو کیشیئر کے ساتھ مل کر سیلز مین یوسف نے گالیاں دیں، مقدمے میں پولیس نے ہراسانی کی غلط دفعات لگائیں جس کے عدالت نے مقدمہ خارج کردیا۔

Recent Posts

سعودی عرب میں دنیا کی پہلی روبوٹک دل کی پیوندکاری، 16 سالہ مریض پر کامیاب آپریشن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کے طبی شعبے نے ایک اور سنگ میل عبور کر…

7 mins ago

وزیراعلیٰ سندھ کے سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری 5 کلو چرس اور کلاشنکوف سمیت گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حیدرآباد پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے سابق مشیر سردار…

19 mins ago

ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی، ایف بی آر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں…

29 mins ago

خواتین کی ڈرائیونگ، کاروبار اور اعلیٰ عہدوں تک رسائی، ماڈرن سعودی عرب میں کیا کچھ بدل چکا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی خواتین نے وژن 2030 کے تحت قانونی اور سماجی حقوق کے…

45 mins ago

رواں ماہ ستمبر میں 150 ارب روپے کا شارٹ فال اور منی بجٹ متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ستمبر میں ڈیڑھ سو ارب روپے کا شارٹ فال متوقع ہے جبکہ…

1 hour ago

پی ٹی آئی جلسہ: پنجاب کےکس شہر سےکتنے افراد شریک ہوئے؟ صوبائی حکومت نے تعداد بتادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے…

2 hours ago