موسم

پنجاب میں مون سون بارشوں کا الرٹ جاری، کب سے شروع ہو ں گی؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ بارہ سے چودہ جولائی جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور تیز بارش کے امکانات ہیں۔بارشوں سے پنجاب کےندی نالے بپھرسکتے ہیں،اربن فلڈنگ کےخطرےکے پیش نظربڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اورپیشگی انتظامات مکمل کریں۔

طوفان سےبجلی کےکھمبوں اور سولر پلیٹوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ انتظامیہ کوالرٹ جاری کردیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایات کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔

محکمہ آبپاشی،مواصلات،صحت،لائیواسٹاک،لوکل گورنمنٹ تمام کمشنرز اور ڈی سیز کوالرٹ رہنےکی ہدایات کی گئی ہے،جبکہ ریسکیو،واسا،پنجاب پولیس اورسول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال بارے الرٹ جاری کردیا گیا۔

ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہےگا،کےپی،جنوب مشرقی سندھ، شمالی اورجنوب مشرقی بلوچستان میں چندمقامات پربارش کا امکان ہے،شام میں اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں