مہنگائی کا نیا طوفان۔۔۔رواں ہفتے مہنگائی میں مزید اضافہ۔۔محکمہ شماریات نے حیران کن رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 1.21 فیصد اضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق ادارۂ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار کی رپورٹ جاری کی گئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں مہنگائی کی مجموعی شرح میں 12.94 تک پہنچ گئی ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک
ہفتے کے دوران 22 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 8 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 38 روپے 35 پیسے اضافے کے بعد 262روپے35پیسےتک پہنچ گئی جبکہ ایل پی جی گھریلوسلنڈرکی قیمت 152روپے28پیسےبڑھ گئی، اسی طرح آلو 2روپے95پیسے،لہسن9روپے95پیسےفی کلومہنگاہوا۔شماریات کے مطابق آٹےکے20کلوتھیلےکی قیمت میں 23روپےسے زائدکا اضافہ ہوا، ڈھائی کلو برانڈڈ گھی 3 روپے 29 پیسے مہنگا ہوا، چینی کی فی کلو قیمت میں 47 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ پٹرول، ڈیزل، ٹماٹر، مٹن، تازہ دودھ اور چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارۂ شماریات کے مطابق ایک ہفتےمیں8اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جن میں انڈے، کیلے، پیاز، دالیں، مصالحہ جات کی قیمتیں کم ہوئیں جبکہ 21 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Recent Posts

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

13 mins ago

پنجگور واقعے کی مذمت، چن چن کر بے گناہ پاکستانیوں کے قتل کا حساب لیں گے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پنجگور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے…

42 mins ago

پنجگور ،گھر میں گھس کر فائرنگ سے 7 مزدور قتل

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے خداںبادان میں نامعلوم افراد نےرہائش کوارٹر میں رہائش پذیر پنجاب سے…

53 mins ago

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

7 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

7 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

7 hours ago