ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کیلیے بجلی کے ٹیرف میں اضافہ واپس


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ذرائع کے مطابق ماہانہ 200 یونٹ کے پروٹیکڈ اور نان پروٹیکڈ صارفین کے لیے ٹیرف میں اضافہ واپس لینے کی تجویز دی گئی تھی جس پر وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن سمری کے ذریعے وفاقی کابینہ سے منظوری لے لی۔
حکومت نے 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے ٹیرف برقرار رکھا ہے۔قبل ازیں، جولائی تا ستمبر 2024 کے لیے ماہانہ 200 یونٹ تک والے صارفین کو ریلیف دینے کی تجویز دی گئی۔ وفاقی حکومت ٹیرف پر ریلیف دینے کے لیے تقریباً 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیا تھا۔بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز ہے۔ ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے اور ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 7.74 روپے برقرار رہے گا۔
اس سے قبل کابینہ نے 200 یونٹ تک پروٹیکڈ اور نان پرویکٹڈ صارفین کے لیے اضافہ منظور کیا تھا۔ایک سے 100 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کے ٹیرف میں 3.95 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا جبکہ ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کا ٹیرف 4.10 روپے بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی۔
اسی طرح، ماہانہ ایک سے 100 یونٹ نان پروٹیکڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.11روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا جبکہ ماہانہ 101 سے 200 یونٹ نان پروٹیکڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.12 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا۔
دوسری جانب، وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا جس میں بجلی صارفین کو ریلیف دینے کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

Recent Posts

پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک بائیکس متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ای ٹربو موٹرز نے پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک موٹر…

7 mins ago

پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کا احتجاج کن ممالک کی درخواست پر ملتوی کیا؟ سلمان اکرم راجا نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جنرل سیلمان اکرم راجا نے کہا…

22 mins ago

معاشی اعداد و شمار میں استحکام، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 16 ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے…

31 mins ago

جامعہ کراچی میں طلبہ سراپا احتجاج کیوں، مطالبات کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی میں بھاری فیسوں، پوائنٹس کی کمی اور بنیادی سہولیات کے…

40 mins ago

سردار اختر مینگل کے بعد کیا بی این پی کے سینیٹرز اور ارکان اسمبلی بھی مستعفی ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بدھ کی شب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق رکن قومی اسمبلی…

51 mins ago

حکومت بلوچستان کا تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو بلاسود قرضے دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں…

59 mins ago