ہمارا نام پاناما میں آیا نہ کسی پنڈورا پیپر میں ،مولانا فضل الرحمان

(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکمران عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں، کوشش کی جارہی ہے عوام فکر معاش میں لگے رہیں،پاکستان میں حکومت صرف کرپٹ لوگوں کو ہی ملتی ہے، صاف شفاف لوگوں کو آگے آنے ہی نہیں دیا جاتا . عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہاں حکومت صرف کرپٹ لوگوں کو ہی ملتی ہے .

انہوں نے کہا کہ استقامت کے ساتھ نا اہل حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانا چاہتے ہیں . انہوں نے کہا کہ کرپشن کے الزامات اور احتساب کے نعرے دیکھ لیے ہیں . ہمیں ملک کو اس منزل کی جانب لے کر جانا ہے جس کے لیے یہ بنا تھا . انہوں نے کہاکہ ہم 74 سال بعد بھی مقصد کی تلاش میں ہیں . مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمیں اس مقصد کے لیے ووٹ کا صحیح اور درست استعمال کرنا ہے . مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ، روس اور برطانیہ کو شکست ہوئی ہے تاہم وہاں کی حکومت کو تسلیم کرنے میں جھجھک محسوس کی جا رہی ہے . انہوں نے واضح طور پرکہا کہ افغانستان پر یکطرفہ شرائط عائد کرنا مناسب نہیں ہے . ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ایجنڈے ملتوی نہیں ہوتے بلکہ موخر ہوتے رہتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں