200یونٹ والے صارفین کو ریلیف کا فیصلہ نیپرا کو بھجوادیاگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے 200 یونٹ صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بھجوادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کےلیے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی ٹیرف میں اضافہ واپس لینے کے معاملے پر پیشرفت ہوئی ہے۔نیپرا وفاقی حکومت کی بجلی کی بنیادی ٹیرف کے حوالے سے درخواست پر کل سماعت کرے گی۔حکومت کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ 200 یونٹ تک کے گھریلو صارفین 3 ماہ تک ٹیرف اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔

نیپرا کو بھجوائی گئی حکومتی درخواست میں مزید کہا گیا کہ اطلاق 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق حکومتی درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ 200 یونٹ تک صارفین کے لیے 3 روپے 95 پیسے سے 7 روپے 12پیسے تک اضافہ منظور کیا گیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا کہ جولائی تاستمبر 2024ء تک200 یونٹ والےصارفین کو ٹیرف سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

Recent Posts

رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں پاکستانی چاول کی برآمدات میں 100 فیصد تک اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران پاکستانی چاول کی…

2 mins ago

کامیاب کیرئیر کی حامل خواتین ازدواجی زندگی کیسے اچھی بناسکتی ہیں، سعدیہ امام کے مشورے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعدیہ امام کی جب شادی ہوئی تو لوگوں نے انہیں خوب نیک…

17 mins ago

چین کا بڑا گروپ پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چین…

28 mins ago

’کرین اوردیگربھاری مشینری سرکاری ہوگی، بندے آپ لائیں‘، علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ دو دن سے مسلسل…

38 mins ago

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

50 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

1 hour ago